Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

قید کے دوران خورشید شاہ نے دو سال تک این آئی سی وی ڈی میں قیام کیا

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2021 3 Min Read
0

این آئی سی وی ڈی میں طویل مدت گزارنے پر عدالت نے خورشید شاہ کی بیماری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
سندھ ہائی کورٹ کی سکھر بینچ نے متعلقہ افسران کو تنبیہ کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی تقریباً دو سال تک کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں رکھنے سے متعلق وضاحت دینے میں ناکامی کی صورت میں ان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات دائر ہو سکتے ہیں

مقامی روزنامہ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکھر بینچ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر حسین شاہ کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے غیر اطمینان بخش جواب دینے اور این آئی سی وی ڈی کو سب جیل قرار دینے پر چیف سیکریٹری، سابق آئی جی جیل حیات منگن اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ندیم قمر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں تنبیہ کی کہ اگر افسران عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے. عدالت نے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کرپشن کیسز میں احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے والے خورشید شاہ کو لگ بھگ دو سال سے این آئی سی وی ڈی میں کیوں ٹھہرایا گیا ہے اور ہسپتال میں انہیں غیر معمولی عنایت کیوں کی جارہی ہے؟

عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ایسے ملزمان جنہیں رعایت دی جارہی ہے ان کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے لاعلمی کے مظاہرے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر بیماری کی تشخیص اور ملزمان کو دو سال یا زیادہ عرصے تک ہسپتال میں رکھنے سے متعلق قابل عمل جواز فراہم کرنے کا حکم دے دیا

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ جب خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کیا تو ان کا خدشہ درست ثابت ہوا، اس دوران وہ صحت مند نظر آئے اور ایسا ظاہر نہیں ہوا کہ وہ کسی ذہنی یا جسمانی بیماری میں مبتلا ہیں

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کو ڈاکٹروں کی جانب سے رعایت دی جارہی ہے، وہ "سب جیل” میں آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور تمام تر سہولیات سے مزین ہیں، جو کہ ایک تفریح گاہ اور ریزوٹ میں تبدیل ہوچکا ہے

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جہاں وہ بغیر کسی مسئلے کے اپنے حلقے کے معاملات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک قیدی جن کو جیل میں ہونا چاہیے وہ غریبوں کے لیے بنائے گئے ہسپتال میں ایک آرام دہ اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے

درخواست گزار کے وکیل شہاب الدین نے مطالبہ کیا کہ فوج کے ڈاکٹروں سے خورشید شاہ کا معائنہ کروایا جائے اور ان کی صحت کی جانچ کی جائے کیونکہ شرجیل میمن جیسے بااثر قیدی جو کراچی کے نجی ہسپتالوں میں زیر علاج تھے، شواہد میں ہیر پھیر کی اہلیت رکھتے ہیں، مجھے ڈر ہے کہ خورشید شاہ بھی من گھڑت اور جھوٹی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مجھ پر نواز شریف کی تنقید برداشت کی، فوج پر برداشت نہیں کریں گے، آرمی چیف

Next

انسٹاگرام، ٹک ٹاک کو ہرانے کے لیے کیا کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme