Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انسٹاگرام، ٹک ٹاک کو ہرانے کے لیے کیا کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2021 3 Min Read
0

اگرچہ انسٹاگرام پہلے ہی ایک مقبول سوشل نیٹ ورک ہے جسے دنیا بھر میں ایک ارب سے بھی زائد لوگ استعمال کر رہے ہیں ، لیکن ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اب فیس بک کی ملکیتی ایپ کو فوٹو شیئرنگ سے باہر نکل کر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک وڈیو میں بتایا کہ لوگ انسٹاگرام کو تفریح کے لیے استعمال کررہے ہیں اس لیے اب کمپنی کی جانب سے کریٹیرز، وڈیو، شاپنگ اور مسیجنگ پر مبنی فیچرز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے

انہوں نے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے پھیلاؤ کو بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی دونوں کو ٹکر دینا چاہتی ہے، اس کے لیے ابتدائی تجربے کے طور پر انسٹاگرام کی جانب سے فیڈ میں تبدیلیاں لاتے ہوئے انٹرسٹس یا ٹاپکس ریکمینڈیشنز میں اضافہ کیا جائے گا، جن کو وہ ایپ میں فالو نہیں کررہے ہوں گے

حال ہی میں ایپ میں صارفین کی ٹائم لائن پر مختلف موضوعات پر سجیشنز میں اضافے کو ٹیسٹ کیا گیا اور آپ پر چھوڑا گیا کہ ان موضوعات میں سے کس پر آپ زیادہ یا کم مواد کو دیکھنا چاہتے ہیں

یہ ٹک ٹاک کے انٹرسٹ بیسڈ الگورتھم پر مبنی فیچر جیسا محسوس ہوتا ہے جس میں لوگوں کو ایک وڈیو دکھا کر ان کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور اگر وڈیو زیادہ پسند کی جاتی ہے تو اس سے ملتے جلتے مواد کو زیادہ دکھایا جاتا ہے اب انسٹاگرام بھی اسی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہے اور آپ کو دلچسپیوں کے حوالے سے کچھ کنٹرول بھی دیا جارہا ہے

انسٹاگرام میں ایک اور بڑی تبدیلی وڈیو ہے اور آئی جی ٹی وی میں کچھ خاص کامیابی نہ ملنے پر ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اب فل اسکرین موبائل فرسٹ وڈیو پر کام کیا جائے گا، فی الحال یہ تو واضح نہیں کہ یہ آئی جی ٹی وی سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر ہوسکتا ہے کہ یوٹیوب سے ملتا جلتا تجربہ ہو

اسی طرح انسٹاگرام کے بڑے منصوبے کا تیسرا حصہ کریٹیرز سے متعلق ہے اور اس حوالے سے ایکسکیلوزو اسٹوریز نامی فیچر پر کام کیا جارہا ہے، جو سبسکرائپشن بیسڈ ہوگا

کمپنی کی جانب سے میسجنگ پر بھی اب زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور اس سے دوستوں اور کریٹیرز سے زیادہ چیٹ کرنے میں مدد مل سکے گی

گزشتہ سال انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج اور فیس بک میسنجر کو مدغم کرنے کے عمل کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے اور اب واٹس ایپ کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا

جہاں تک شاپنگ کی بات ہے تو فیس بک کی جانب سے اس پر کافی عرصے سے بھرپور کام کیا جارہا ہے اور انسٹاگرام میں اس کا تجربہ مزید بہتر بنایا جارہا ہے

یاد رہے کمپنی کی جانب سے نئے شاپ بٹن کا ٹیسٹ گزشتہ سال ہوم اسکرین پر شروع کیا گیا تھا اور اب اشتہارات کو بڑھایا جارہا ہے

دوسری جانب مئی میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک بھی ایپ کے اندر شاپنگ متعارف کرائے جانے کی تیاری کر رہا ہے.

Tags:

Instagramsocial mediaTiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قید کے دوران خورشید شاہ نے دو سال تک این آئی سی وی ڈی میں قیام کیا

Next

ٹک ٹاک میں اب 3 منٹ کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر تمام صارفین کو دستیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme