Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

لال سنگھ چڈھا: جب عامر خان ٹام ہینکس کے بجائے اپنے بیٹے سے متاثر ہوئے

By Akhtar Rasool
اگست 1, 2022 3 Min Read
0

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف اداکار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے

یہ فلم 1994 میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے ماخوذ ہے

فلم میں کرینہ کپور خان بھی ہیں، جبکہ اس ے فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کے ہدایت کار ادویت چندن نے ڈائریکٹ کیا ہے

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل عامرخان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انکشاف کیا کہ فلم کی پری پروڈکشن کے دوران ایک وقت میں ان کی خواہش تھی کہ ان کے بیٹے جنید خان مرکزی کردار لال سنگھ چڈھا ادا کریں

جب ایک صحافی نے مسٹر ‘پرفیکشنسٹ’ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے انگلش فلم فارسٹ گمپ کے ہیرو ٹام ہینکس کی اداکاری دیکھی ہے، تو انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم دیکھنے کا کبھی خیال نہیں آیا

عامر خان نے کہا ’میں نے فارسٹ گمپ کو بہت پہلے دیکھا تھا لیکن جب سکرپٹ میرے پاس آیا تو یہ میرا پروجیکٹ بن گیا۔ ہم نے کبھی بیٹھ کر اصل فلم نہیں دیکھی۔

’شوٹنگ کے دوران ہم نے حوالے کی خاطر کچھ مناظر دیکھے لیکن پوری فلم کبھی نہیں دیکھی۔ تاہم فلم بنانے کے دوران ایک عجیب بات ضرور ہوئی تھی۔‘

عامر خان نے مزید بتایا کہ اگرچہ ادویت چندن نے سپر سٹار سنگر کے ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے لیکن لال سنگھ چڈھا جیسی مشکل فلم کو دیکھتے ہوئے انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ یہ پروجیکٹ انہیں دیں گے یا نہیں۔ اور اس طرح انہوں نے انہیں اپنی ٹیم بنانے اور کچھ منتخب شدہ مناظر کی عکس بندی کرنے کو کہا

اسی وقت جنید اپنی تربیت کے بعد لاس اینجلس (ایل اے) سے واپس آئے تھے اور عامر خان کے مشورے پر ادویت چندن نے جنید کےساتھ ٹیسٹ وڈیوز شوٹ کیں

عامر نے مسکراتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح یہ ان دونوں کے لیے ایک ٹیسٹ بن گیا۔ عامر کے مطابق جب انہوں نے اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ٹیسٹ ویڈیو دیکھی تو وہ حیران رہ گئے

جنید کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے میں لال کو دیکھا ’میں جانتا تھا کہ میرا موقع گیا۔ لال والی وہ معصومیت اس میں موجود تھی جبکہ مجھے اس کی ایکٹنگ کرنی تھی۔ میں نے یہ فلم اپنے خاندان، راجو ہیرانی، کرن جوہر سے لے کر آدتیہ چوپڑا تک کے دوستوں اور ساتھیوں سمیت 100 کے قریب لوگوں کو دکھائی اور 98 لوگوں نے محسوس کیا کہ مجھے انہیں فلم میں لینا چاہیے۔‘

تاہم فلم کے اسکرپٹ رائٹر اداکار اتل کلکرنی اور آدتیہ چوپڑا بضد تھے کہ ان کی بجائے عامر خان کو یہ فلم کرنی چاہیے

انہوں نے دلیل دی کہ ’فلم پلاٹ پر مبنی نہیں تھی بلکہ اس کی کہانی مرحلہ وار تھی اور اس طرح ایک نئے اداکار کو اس میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ طویل دلائل کے بعد بالآخر میں نے ان کی بات مان لی۔‘

عامر خان نے کہا کہ لال سنگھ چڈھا کے لیے ٹام ہینکس کے بجائے وہ جنید کی کارکردگی سے متاثر ہوئے

بالی وڈ ادا کار نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے نے کردار کے لیے صحیح انداز اپنایا اور انہوں نے اپنی اداکاری کے لیے بھی اسی انداز کا انتخاب کیا

اس پر جنید خان کے رد عمل کے بارے میں عامر خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا کافی عملی انسان ہے اور وہ خود بھی یہ فلم کرنے کے خلاف تھا کیونکہ انہیں لگا کہ نئے اداکار کے لیے یہ بہت زیادہ بجٹ والا پراجیکٹ ہے

تاہم عامر خان نے کہا کہ یہ واقعہ اس نوجوان اداکار کے لیے مایوس کن ہوسکتا ہے لیکن اس سے انہیں ایک اہم سبق ملا ہوگا

عامر خان نے کہا: ’ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ واقعی بہت اچھے ہوں لیکن وقت ٹھیک نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ بحیثیت والد یہ صورت حال ان کے لیے کافی افسوس ناک تھی لیکن فلم کی خاطر انہیں یہ کرنا پڑا۔

Tags:

Amir KhanBollywoodBollywood MovieLal Singh Chadda
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانی نوجوان کی کون سی بات نے دبئی کے ولی عہد کو گرویدہ بنا لیا

Next

بائیو انرجی: توانائی کا بہتر متبادل ذریعہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme