Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستانی نوجوان کی کون سی بات نے دبئی کے ولی عہد کو گرویدہ بنا لیا

By Akhtar Rasool
اگست 1, 2022 2 Min Read
0

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جلد اس پاکستانی نوجوان سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے لوگوں کو حادثات سے بچانے اور ان کی سہولت کے لیے کچھ ایسی سرگرمی دکھائی کہ توجہ کا مرکز بن گئے

پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو گئی تھی، جس میں ایک نوجوان کو سڑک پر سے دو کنکریٹ کے بلاکس ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد وہ جا کر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو جاتے ہیں

یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد دبئی کے ولی عہد نے نہ صرف اس نوجوان کے جذبے کو سراہا بلکہ ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا

شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”دبئی میں ہر اچھے کام کو سراہا جائے گا۔ کوئی اس شخص کی نشاندہی کر سکتا ہے؟“

تھوڑی دیر بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے بتایا ”اس اچھے انسان کا پتہ لگ گیا ہے، بہت شکریہ عبدالغفور، آپ خاص ہیں۔ ہم آپ سے جلد ہی ملیں گے“

اس نوجوان کی شناخت عبدالغفور عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ایک ڈیلیوری رائیڈر کے طور پر کام کرتے ہیں

واقعے کے روز عبدالغفور ایک آرڈر پہنچانے کے لیے نکلے تھے اور ایک چوراہے کے سگنل پر انتظار کرتے ہوئے انہیں خطرے کا احساس ہوا کیونکہ سڑک کے بیچ میں دو کنکریٹ کے بلاکس پڑے تھے

عبدالغفور نے خلیج ٹائمز کو بتایا ”میں نے بلاکس دیکھے اور ان کی وجہ سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کنٹرول کھوتے کھوتے بچا، جس پر احساس ہوا کہ ان کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے“

ان کا مزید کہنا تھا ”سچی بات ہے، میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کچھ بڑا کام کرنے جا رہا ہوں۔ میں نے صرف یہ یقینی بنایا کہ کسی کو نقصان نہ ہو“

انہوں نے کہا ”اگر خدانخواستہ اس سے کوئی ٹکرا جاتا، تو جان بھی جا سکتی تھی، اسی وجہ سے میں نے فوری طور پر بلاکس کو ہٹایا“

بلاکس ہٹانے کے بعد عبدالغفور اپنا آرڈ ڈیلیور کرنے چلے گئے۔
وہ ’طلبات کمپنی‘ کے لیے کام کرتے ہیں، کمپنی نے انعام کے طور پر انہیں ایئر ٹکٹ سے نوازا ہے تاکہ وہ اپنے گھر جا سکیں اور بیٹے کے ساتھ وقت گزار سکیں

27 سالہ عبدالغفور کہتے ہیں ”میں نے اپنے بیٹے کو تب دیکھا تھا جب وہ چند ماہ کا تھا۔ میں اس کو ہر ہفتے کال کرتا ہوں اور اس کو بہت یاد کرتا ہوں“

Tags:

Dubai ShiekhPakistani Boys
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

روس کو بڑا خطرہ امریکا سے ہے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

Next

لال سنگھ چڈھا: جب عامر خان ٹام ہینکس کے بجائے اپنے بیٹے سے متاثر ہوئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme