Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لبنان میں اپنے ہی پیسے نکلواتے کے لیے مسلح خاتون کا بینک پر دھاوا، بینک عملے کو یرغمال بنانے کے واقعات بڑھنے لگے

By Akhtar Rasool
ستمبر 15, 2022 3 Min Read
0

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک مسلح کھاتہ دار خاتون نے ایک بینک میں ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور بینک میں پھنسی اپنی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنی بہن کے کینسر کا علاج کروا سکے

عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اس خاتون کی شناخت سالی حافظ کے نام سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بینک کی برانچ کو ایک گھنٹے تک بند رکھا، جب تک کہ وہ اپنی محفوظ شدہ رقم لے کر وہاں سے چلی نہیں گئیں

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اس خاتون کو جنرل سکیورٹی اتھارٹی نے گرفتار کر لیا ہے، تاہم چند عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ خاتون پلاسٹک بیگ میں اپنے پیسے لے کر موقع سے ’فرار‘ ہو گئیں

لبنان میں حالیہ دنوں میں کسی بھی بینک میں پیش آنے والا اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ خاتون اور کچھ سرگرم کارکنان بلوم بینک کی برانچ میں داخل ہوئے اور انہوں نے مینیجر کے دفتر پر دھاوا بول دیا

انہوں نے بینک کے ملازمین کو مجبور کیا کہ وہ انہیں بارہ ہزار ڈالر اور ایک ہزار ڈالر کے برابر لبنانی کرنسی میں رقم ادا کریں

بینک میں موجود ایک صارف ندین نخل نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ”انہوں نے اندر گیسولین پھیلائی اور آگ لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے لائٹر نکال لیا تھا“

انہوں نے بتایا کہ مسلح خاتون نے رقم نہ ملنے پر مینیجر کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی

بعد ازاں سالی حافظ نے الجدید ٹی وی کو بتایا کہ انہیں اپنی بہن کے کینسر کے علاج کے لیے رقم کی ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی بار رقم نکلوانے کے لیے بینک گئیں لیکن انہیں بتایا جاتا کہ وہ ایک ماہ میں صرف دو سو ڈالر کے برابر لبنانی پاؤنڈ نکلوا سکتی ہیں

حافظ سالی نے بتایا کہ ان کے پاس کھلونا بندوق تھی، جو ان کی بھانجے کی ہے

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ”میں نے اپنی رقم کے لیے برانچ مینیجر کے سامنے التجا کی اور انہیں بتایا کہ میری بہن مر رہی ہے، میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے“

ان کا کہنا تھا ”میں اس نکتے پر پہنچ چکی تھی، جہاں میرے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا“

سالی حافظ نے بتایا کہ ان کے بینک میں بیس ہزار ڈالر پھنسے ہوئے تھے۔ وہ کئی ذاتی اشیا فروخت کر چکی تھیں اور اپنی تیئیس سالہ بہن کے علاج کے لیے اپنا گردہ فروخت کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی تھیں

اس خاتون کے ساتھ بینک آنے والے افراد ’ڈیپوزٹرز آؤٹ کرائی‘ نامی گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ بینک کے باہر سکیورٹی اہلکاروں نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں سے کئی مردوں نے ہینڈ گن اٹھا رکھی تھی

لبنان کے ڈپازٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حسن مغنیہ نے بھی عرب نیوز کو عالیہ شہر میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک اور واقعے کی تصدیق کی ہے

حسن مغنیہ نے بتایا کہ ایک نوجوان نے بینک میڈ کی برانچ پر دھاوا بول کر اپنی رقم کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ اپنی ایک بیمار عزیز کا علاج کروا سکے

خیال رہے کہ لبنان میں بینکوں میں نقد رقوم کی کمی کے باعث سنہ 2019ع سے غیرملکی کرنسی نکلوانے پر پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی رقوم بینکوں میں پھنسی ہوئی ہیں

سالی حافظ نے فیسبک پر ایک لائیو وڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے اس عمل کی وجوہات بیان کیں

انہوں نے بتایا ”میرا نام سالی حافظ ہے، میں بلوم بینک میں اپنی بہن کی رقم نکلوانے آئی ہوں جو اس وقت ہسپتال میں مر رہی ہے۔ میں یہاں لڑنے یا غل غپاڑہ کرنے نہیں آئی۔ میں صرف اپنا حق واپس چاہتی ہوں“

وڈیو میں انہیں بینک ملازمین نے اپنی دیگر رقوم ادا کرنے کا مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


Latest

Tags:

Economic CrisisLebanon
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انسانی آواز سے جسم میں خطرناک امراض کا پتہ چلانے والی ایپ

Next

کئی برس قبل ’لاپتا‘ ہوئے مزید تین افراد کی لاشیں سندھ کے مختلف شہروں سے برآمد، جنازے میں ایم کیو ایم قیادت کا گھیراؤ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme