Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مائیکروسافٹ نے جدید ترین ’’ونڈوز 365‘‘ آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کردیا

By Akhtar Rasool
جولائی 16, 2021 1 Min Read
0

سلیکان ویلی : مائیکروسافٹ کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز 365‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے 2 اگست 2021ع کو جاری کیا جائے گا جبکہ ابتدائی طور پر یہ صرف کاروباری و تجارتی اداروں کے لیے ہوگا

’’پی سی ورلڈ‘‘ اور ’’اینڈروئیڈ اتھارٹی‘‘ ویب سائٹس پر اب تک سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ’’کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس‘‘ استعمال کرے گا۔ یعنی یہ آپریٹنگ سسٹم صارف کے کمپیوٹر پر نہیں بلکہ ایک آن لائن کمپیوٹر (کلاؤڈ سرور) پر انسٹال ہوگا

صرف یہی نہیں بلکہ ونڈوز 365 پر چلنے والے تمام یوٹیلیٹی سافٹ ویئر بھی اسی کلاؤڈ سرور پر انسٹال کیے جائیں گے۔
اس کا ایک اور مطلب یہ بھی ہوا کہ ونڈوز 365 استعمال کرنے کے لیے کم طاقت والا کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون بھی کافی رہے گا۔ البتہ ہر صورت میں مستقل انٹرنیٹ کنکشن لازماً درکار ہوگا

علاوہ ازیں، ونڈوز 365 تک رسائی کےلیے صارفین کو ایک عدد ’’براؤزر‘‘ یا ایپ کی ضرورت ہوگی

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ پہلے ہی ’’آفس 365‘‘ اور ایکس باکس اسٹریمنگ کو اپنے ’’ازور کلاؤڈ‘‘ پر منتقل کرچکا ہے۔ ونڈوز 365 اسی پیش رفت کا اگلا اہم ترین قدم قرار دیا جارہا ہے

گزشتہ روز ’’مائیکروسافٹ اگنٹ‘‘ کانفرنس میں ونڈوز 365 کے اعلان میں مائیکروسافٹ کارپوریشن نے یہ نہیں بتایا کہ اس آپریٹنگ سسٹم کی ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی یا سالانہ سبسکرپشن فیس کتنی ہوگی

فی الحال ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ اس آپریٹنگ سسٹم کی سہولت عام صارفین کےلیے کب تک دستیاب ہوگی.

Tags:

365MicrosoftWindows 365Windows11
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرنے والے باپ نے چوبیس سال بعد گمشدہ بیٹا ڈھونڈ نکالا

Next

ٹک ٹاک نے فیس بک کے مقابلے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme