Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مائیکرو سافٹ نے اینڈرائڈ صارفین کو نئے وائرس سے خبردار کر دیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 12, 2020 2 Min Read
0

ٹیکنالوجی کے دیو مائیکرو سافٹ کمپنی نے اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو نئے وائرس سے خبردار کیا ہے

مائکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ نیا وائرس اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والوں کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے، اس رینسوم ویئر کو ’’مال لاکر ڈاٹ ب‘‘ کا نام دیا گیا ہے

اسمارٹ فون میں ذاتی زندگی سے متعلق ایسی معلومات ہوتی ہیں جو کوئی نہیں چاہے گا کہ اِدھر اُدھر ہوجائیں۔ ذاتی کوائف، جائیداد و بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے علاوہ ہیں جس کے باعث اسمارٹ فون ہمیشہ سے ہیکرز کا نشانہ بنتے رہے ہیں یا صارفین کسی وائرس کا شکار ہو کر اہم معلومات سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

مائیکروسافٹ نے اینڈرائڈ فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ان کے اسمارٹ فونز میں خطرناک  قسم کا وائرس MalLocker.B آن لائن فورمز اور ویب سائٹسں کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے اور یہ وائرس زیادہ تر اینڈرائڈ ایپس کے اندر چھپا ہوتا ہے لہذا ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے وقت محتاط رہیں

تفصیلات کے مطابق اگر یہ مالویئر کسی فون میں گھس آئے تو سب سے پہلے صارف کو فون کی اسکرین تک رسائی سے روکتا ہے، دیگر رینسم ویئر کے برعکس ’’مال لاکر ڈاٹ بی‘‘ فون کی زبان کو خفیہ نہیں کرتا، بلکہ صارف کو ایسا پیغام دکھاتا ہے جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ پیغام قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے ہے، پیغام میں اسکرین کو غیر مقفل /ان لاک کرنے کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے

صارف کی جانب سے ہوم یا کسی اور بٹن کو دبانے کی ہر کوشش کے باوجود اسکرین کام نہیں کرتی اور ’’ہیکرز‘‘ کی طرف سے اسکرین کھولنے کے عوض رقم کے مطالبے پر مبنی دھمکی آمیز پیغامات دکھائی دیتے ہیں۔ اس مالویئر کا کوڈ بہت آسان ہے اور یہ ایک سے زیادہ فون میں آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے

مائیکرو سافٹ نے اینڈرائڈ فون صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسی ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں جس کا لنک واضح نہ ہو، سورس مشکوک ہو اور جو معروف بھی نہ ہو۔ ہمیشہ محفوظ قابل بھروسہ اور معروف ایپس ہی ڈاؤن لوڈ کریں، بصورتِ دیگر آپ کے فون کا کنٹرول، فون آپ کے ہاتھ میں ہونے کے باوجود اغوا ہو سکتا ہے اور آپ کو اسے بازیاب کرانے کے لیے تاوان بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺧﻠﯿﺞ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺩﺑﺎﻭٔ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻞ

Next

مانچسٹر سٹی نے 2021ع میں لیونل میسی کو سائن کی تصدیق کردی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme