Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

مانچسٹر یونائیٹڈ اور رونالڈو کی جنگ کلب کو الوداع کہنے پر منتج

By Akhtar Rasool
نومبر 23, 2022 2 Min Read
0

مانچسٹر یونائیٹڈ اور رونالڈو کی جنگ بالآخر کلب کو الوداع کہنے پر منتج ہو گئی ہے۔ پرتگال کے فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو فوری طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا گیا ہے جس میں سینتیس سالہ کھلاڑی نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مینیجر ایرک ٹین ہیگ کے لیے ’کوئی احترام نہیں رکھتے۔‘

فریقین نے کہا کہ رونالڈو کا یہ فیصلہ ’باہمی اتفاق‘ سے تھا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کلب اولڈ ٹریفورڈ میں دو اسپیلز میں ان کی زبردست شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔‘

بیان میں کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’مانچسٹر یونائیٹڈ ایرک ٹین ہیگ کے ساتھ ٹیم کی ترقی اور کامیابی کے لیے مل کر کام کرے گا۔‘

قبل ازیں انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے متذکرہ انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کلب نے انہیں ’دھوکہ دیا‘ اور وہ کلب کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی ’کوئی عزت نہیں کرتے۔‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے چھ ہفتے میں آخری میچ کے بعد صحافی پیئرز مورگن کو دیے گئے انٹرویو کے شائع ہونے والے نوے منٹ پر مبنی اقتباسات میں رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ اس سال موسم گرما میں ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سر ایلکس فرگوسن کے جانے کے بعد کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر تنقید کی

رونالڈو کے بارے میں اس حوالے سے قیاس آرائی کی گئی تھی کہ آیا وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے پری سیزن دورے پر نہ جانے کے بعد تازہ ترین تبادلوں کے دوران اولڈ ٹریفرڈ کو خیرباد کہہ دیں گے

سیزن کے کمزور آغاز کے بعد ٹین ہیگ نے رونالڈو کو متبادل کھلاڑیوں میں شامل کر دیا لیکن اس کے بعد رونالڈو نے متبادل کے طور پر کھیلنے سے انکار کر دیا اور گذشتہ ماہ ٹوٹنہم کے خلاف فتح کے دوران میچ چھوڑ کر چلے گئے

ٹین ہیگ نے کہا کہ رونالڈو کا عمل ان ’معیارات اور اقدار‘ سے متصادم تھا جن کے حوالے سے ہیگ چاہتے کہ ان کے کھلاڑی ان پر عمل کریں جب کہ ڈچ مینیجر نے خبردار کیا کہ رونالڈو نے پھر اسی رویے کا مظاہرہ کیا تو اس کے ’نتائج‘ ہوں گے

رونالڈو نے یونائیٹڈ کی ٹیم کے سابق ساتھی وین رونی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس نکتہ چینی پر جو انہوں نے ان پر ٹوٹنہم کے خلاف آنے سے انکار پر کی۔ اخبار دا سن میں لکھتے ہوئے مورگن نے انکشاف کیا کہ رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ انہوں نے مجھ پر اس بری طرح کیوں تنقید کی، شاید اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنا کیریئر ختم کر لیا تھا اور میں اب تک اعلیٰ سطح پر کھیل رہا ہوں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں ان سے بہتر دکھائی دے رہا ہوں۔ جو حقیقت ہے۔‘

Tags:

CR7Cristiano RonaldoManchester UnitedRonaldo
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ ممالک, جہاں پاکستانی طلبا اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے جا سکتے ہیں

Next

قصہ فٹبال ورلڈکپ کے کچھ بڑے اپ سیٹس کا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme