Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں یا خواتین؟ تحقیق کیا کہتی ہے۔۔

By Akhtar Rasool
جنوری 5, 2023 2 Min Read
0

جھوٹ کے پاؤں ہوں نہ ہوں لیکن یہ اپنے پیچھے پیروں کے نشان ضرور چھوڑ جاتا ہے، جن تک محققین کھوجی بن کر پہنچے ہیں اور اس سوال کا جواب جاننے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں یا پھر خواتین؟

الرجل میگزین میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں جرمنی اور برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے، جو اس راز کو افشا کرنے کے لیے کی گئی۔ اس تحقیق کی اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف سروے یا چند سو افراد سے بات چیت کر کے جاری نہیں کی گئی، بلکہ سائنسی بنیادوں پر کی گئی ہے

ویسے تو یہ بحث کافی پرانی ہے کہ مرد زیادہ غلط بیانی کرتے ہیں یا خواتین، تاہم اس کا جواب چاہے مخصوص ممالک کی حد تک ماہرین نے دے دیا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہر جگہ ایسا ہی ہوگا

اس تحقیق کی میں اعشاریے سے واضح کیا گیا ہے کہ روزانہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کون کتنا جھوٹ بولتا ہے یا غلط بیانی کرتا ہے

مرد ہو یا عورت، دونوں ہی انسان ہیں، دونوں کا ہی مختلف لوگوں سے پالا پڑتا ہے دونوں کی کمزوریاں اور مجبوریاں بھی ہو سکتی ہیں اس لیے چونکہ، چنانچہ، اگر مگر کی نوبت آنا حیران کن نہیں، تاہم مردوں سے معذرت کے ساتھ تحقیق میں واضح کیا گیا ہے عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں

اعداد و شمار کے مطابق 42 فی صد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔ دن میں اوسطاً تین بار غلط بیانی کی جاتی ہے اور سال میں تقریباً ایک ہزار 95 بار گولی کرانے کی کوشش کرتے ہیں

اگر مردوں کی شرح دیکھ کر آپ یہ گمان کر چلے ہیں کہ خواتین ہی سچتی ہوتی ہیں تو ان سے بھی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ان الفاظ کے ساتھ ان کا بھرم بھی کسی حد تک شکستہ کر دیا گیا ہے کہ ’وہ بھی جھوٹ بولتی ہیں‘

رپورٹ کے مطابق 38 فیصد خواتین جھوٹ بولتی ہیں اور سالانہ طور پر 728 بار جھوٹ سے کام لیتی ہیں۔
اس تحقیق کے لیے 14000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے، جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ عمر اور جنس کے حوالے حقائق درست نہیں

اس تحقیق کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کو صرف مرد اور عورت کے جھوٹ تک محدود نہیں رکھا گیا، بلکہ اس میں نوجوانوں اور بزرگوں کے ڈیٹا کا بھی تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان عمررسیدہ افراد کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔

Tags:

3 reasons men lie to women3 reasons why men lie to womendating advice for womendating tips for womendo men like more than womendo women liedo women lie by nature?do women lie more than menlies women tell menMenmen liemen vs womenwho lies more men or womenwhy do men liewhy do men lie to womenwhy men liewhy men lie to womenwhy women liewhy women lie to menwhy women lie to men about cheatingWomenwomen liewomen lie about sex
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یورپ: موسمِ سرما کے عروج پر غیر معمولی گرم موسم

Next

وادیِ سون کا شہزادہ پاؤں میں چپل نہیں رکھتا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme