Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر سمیت منشیات کیس میں گرفتار

By Akhtar Rasool
نومبر 22, 2020 2 Min Read
0

ہندوستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کے دوران بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کر لیا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایک منشیات فروش نے پوچھ گچھ کے دوران بھارتی سنگھ کا نام لیا تھا، جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے کامیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ اندھیری میں لوکھنڈوالا کمپلیکس میں چھاپہ مارا، جہاں تھوڑی سی مقدار میں منشیات برآمد بھی ہوئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ سے منشیات ملنے کے بعد بھارت کے انسدادِ منشیات کے محکمے (این سی بی) نے انہیں اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کر لیا، جن سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے بارے میں بھی شواہد ملے تھے، جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا

اس کے علاوہ کئی معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا.

Tags:

Bollywood
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نواز شریف کی والدہ لندن ميں انتقال کر گئیں

Next

پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme