Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مفت آٹا اسکیم میں بیس ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی، شاہد خاقان

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2023 3 Min Read
0

لاہور: برسرِ اقتدار مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مفت آٹا مہم میں بیس ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی

گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ جب تک سیاسی قیادت ویژن نہیں دے گی نظام نہیں چل سکتا، ابھی 84 ارب روپے کے بجٹ سے آٹا تقسیم کیا، جس میں بیس ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے۔ کیا ملا غریب کو، جس کے لیے 84 ارب روپے خرچ کیے گئے!؟

انہوں نے کہا کہ اس نظام میں سہولیات فراہم نہیں کر سکتے، سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔۔ جہاں سیاسی دشمنیاں نفرت میں تبدیل ہوگئیں، ملکی مسائل کی وجہ قیادت کی مشترکہ ناکامی ہے کیونکہ جن لوگوں کی اہلیت نہیں، وہ بھی آج لیڈر بنے بیٹھے ہیں

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برس میں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں، کیا وہ مسائل حل کر سکی ہیں، یہ کہنا کافی نہیں کہ مجھے منتخب کرا دیں پھر دیکھیں میں کیا کرتا ہوں

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اس وقت پارلیمان میں 40 فیصد اراکین وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی جماعت کسی کو بھی ان سیٹوں پر لا سکتی ہے، آج یہ 10 رکنی کابینہ نہیں بنا سکتے جو ملکی معاملات کو سمجھ سکتے ہوں

شاہد خاقان نے کہا کہ سیاستدانوں میں صلاحیت ہوگی تو مسائل حل ہوں گے، عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات تک ملک نہیں چلے گا

بعد ازاں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ گورننس کو ختم کر کے نیا ماڈل لانا ہوگا، ہر حکومت دیکھی مگر بہتری نہیں دیکھی، عوام کی بہتری کے لیے سسٹم کو بدلنا بہت ضروری ہو گیا ہے

دوسری جانب وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں میں مہنگائی کے باوجود پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا تقسیم کیا گیا، جس کی نگرانی وزیراعظم نے خود کی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مفت آٹا تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف شہروں کے دورے بھی کیے، تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابل ستائش ہے

 

ادہر پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے بھی شاہد خاقان عباسی کے الزامات پر کہا ہے کہ وہ کرپشن کے ثبوت فراہم کریں

عامر میر نے کہا کہ آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے، سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں

عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، حکومت پنجاب نے مفت آٹا اسکیم کے تحت پنجاب کے کروڑوں مستحقین کو بڑا ریلیف دیا

ان کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی

واضح رہے کہ اس اسکیم کے دوران آٹے کے حصول کے لیے بدانتظامی کی وجہ سے بیسیوں افراد قطاروں میں کچل کر مارے گئے تھے۔ جبکہ کئی لوگ شدید گرمی اور دھکم پیل کی وجہ سے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جان سے گئے

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اسکیم سے پنجاب کے تین کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر فنڈ کیا، پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

Tags:

asia perspectivesbalance of payment crisisbhunesh sharma current affairsbhunesh sir current affairschannel newsasiaCorruptioncurrent affairscurrent affairs bhunesh sircurrent affairs by bhunesh sircurrent affairs class24current affairs for sscdaily current affairsdaily current affairs 2022daily current affairs bhunesh sirdaily current affairs in hindinawaz sharif free todayraiwind corruption caseshehbaz sharif in raiwind corruption case
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ۔۔ نئی قیمتیں کیا ہیں؟

Next

قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال کمپنی کو بند کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme