Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے متعلق وفاقی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2021 2 Min Read
0

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے متعلق اہم اعلان کیا ہے، اپنے اعلان میں ان کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے

مائکروفون بلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں پانچ روز کھل جائیں گے، کورونا کی وجہ سے بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو جائے گا

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔ ﷲ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں

گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری سے ملک میں کورونا کے باعث تعلیمی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا تھا۔ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے جب کہ 15 مارچ سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔ یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انٹر نیٹ اسپیڈ، پاکستان افغانستان اور ﺑﮭﺎﺭﺕ ﺳﮯ بھی پیچھے

Next

انڈونیشیا: انسانی شکل والی حیرت انگیز شارک مچھلی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme