Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوگیا

By Akhtar Rasool
اگست 4, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد : ایک طرف وزارت توانائی اور بحری امور آپریشنل مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ برسر پیکار ہیں تو دوسری جانب پاکستان کا پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا رکاوٹ فراہمی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

مقامی روزنامہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 اگست کی شام کو پیٹرول کا مجموعی ذخیرہ 8 روز کے لیے ملک کی اوسط کھپت سے کم تھا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال سے جون 2020 کی یاد تازہ ہوگئی جب فراہمی رک گئی تھی جس کے بعد وجوہات جاننے کے لیے متعدد انکوائریز اور کمیشن تشکیل دیے گئے۔ وزیر اعظم کے اس وقت کے معاون خصوصی اور پیٹرولیم ڈویژن کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور بہت سی کمپنیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا تھا

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ چار سے پانچ دن کا ذخیرہ رکھنے کے لیے سندھ بالخصوص کراچی سے پیٹرول دوسرے صوبوں کو منتقل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، کیوں کہ اس کارگو کی جگہ خام تیل کے کارگو نے لینی ہے جسے پانچ دن تک روک کر رکھا جاسکتا ہے

انہوں نے بتایا کہ 30 جولائی سے 2 اگست تک پچاس ہزار ٹن سے زیادہ پیٹرول سندھ سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا تاکہ جہاں دو سے تین دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے وہاں قلت ہونے سے بچایا جاسکے. اس طرح سندھ میں پیٹرول کے ذخیرے کی پوزیشن پیر کے روز تین دن کے کور سے کم ہو کر بائیس دن کے کور پر آگئی۔

پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پیٹرول کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے وزارت بحری امور سے پیٹرول کے کارگو کی برتھنگ کو ترجیح دینے درخواست کی تھی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے کے پی ٹی میں مختلف آنے والے کارگوز کے لیے آئل پیئرز بھی مختص کیے

اس عرصے کے دوران پانچ جہازوں کے ذریعے آنے والے دو لاکھ دس ہزار ٹن پیٹرول کو دو ٹرمینلز پر برتھ کیا جانا تھا جس میں دو پاکستان اسٹیٹ آئل اور دیگر ٹوٹل پارکو، گو اینڈ شیل پاکستان کے تھے

پیٹرولیم ڈویژن نے اسی مدت کے لیے فوجی آئل ٹرمینل کمپنی میں چھ ڈیزل اور فرنس آئل کارگو بھی مختص کیے، تاہم 31 جولائی کو وزارت بحری امور نے کے پی ٹی پر ایک خام تیل کے کارگو کو برتھ کیا

وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لائے گئے کسی بھی جہاز کو دیگر تمام جہازوں پر فوقیت دی جائے گی

پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیداران نے بھی اس دعوے کی تائید کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ فوقیت پی این ایس سی کے اپنے جہازوں کو دینی ہے، اس کے ہائر کیے گئے جہازوں کو نہیں

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کارگو کو فوقیت دینا ملک کے دیگر حصوں میں کم ذخیرے کی وجہ سے خصوصی معاملہ تھا، کیوں کہ متعلقہ ریفائنریز نے صرف ایک خام جہاز کو ختم کیا تھا جو کہ چار سے پانچ دن کے لیے کافی ہوتا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ پورا پانی نہیں دیتا تو حب ڈیم سے اس کا پانی بند کردیں، بلوچستان اسمبلی

Next

روسی یوٹیوبر کو کورونا کے بارے میں مذاق نے جیل پہنچا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme