Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ملک میں ڈینگی کے بے قابو ہونے کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : ملک میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا اندازہ اسلام آباد جیسے جدید شہر کے حالات دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے، جہاں ایک ہفتہ پہلے تک 2603 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پڑوسی بھارت جیسے کثیر آبادی پر مشتمل پورے ملک میں اس سال ایک ہزار کیسز رپورٹ ہوئے

صحت سے متعلقہ حلقوں نے اس صورت حال کو سنگین قرار دیا ہے. پاکستان میں اس سال صرف پنجاب میں گیارہ ہزار اور خیبر پختونخوا میں تقریباً پانچ ہزار کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ سندھ میں بھی صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے. یکم جنوری سے اب تک پاکستان میں ڈینگی کے کم از کم ستائیس ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں

لیکن بدقسمتی سے اس ضمن میں صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کرنے اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے سے قاصر رہیں.  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس وقت خیال آیا جب پنجاب میں 693 کیس رپورٹ ہو چکے تھے اور گذشتہ ماہ 20 ستمبر کو انہوں نے ڈینگی کنٹرول کے بارے میں حکام کو احکامات دیے حالانکہ اس وقت لاروا پنپ کر مچھر بن چکا تھا اور روز سینکڑوں لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے

پاکستان میں سب سے پہلے ڈینگی نے 2012 میں سر اٹھایا تھا جب شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے

حکومتی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ جو پہلے 80 روپے میں ہو جاتا تھا، وہ اس وقت دو سے چار ہزار میں ہو رہا ہے اور روزانہ پلیٹ لیٹس کاؤنٹ ٹیسٹ کے پانچ سو روپے اس کے علاوہ ہیں

دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ حتیٰ کہ کئی شہروں میں بخار چیک کرنے والا تھرمامیٹر میڈیکل اسٹوروں سے غائب ہو چکا ہے۔ ڈینگی سے اب تک پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، ہسپتالوں میں ہنگامی صورت حال ہے لیکن سہولیات ناپید ہیں

موجودہ حکومت کے پہلے دو سال میں ڈینگی کنٹرول میں رہا، جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سینٹر بند تھے، جو ڈینگی کے پھیلاؤ کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، لیکن جیسے ہی زندگی معمول پر آئی ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس سال انتظامیہ نے اس خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور بروقت اقدامات نہیں کیے

ڈینگی کے پھیلاؤ والے علاقوں میں محکمہ صحت کی طرف سے اسپرے کرنے کے بجائے محض ایک اشتہار جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا کہ ڈینگی سپرے مضر صحت ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ سپرے لاطینی امریکہ سے مشرق بعید کے ممالک میں کیا جا رہا ہے مگر یہ الہام صرف ہماری حکومت کو ہوا ہے کہ یہ مضر صحت ہے.

Tags:

DengueDengue fevermosquito-borne infection
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تعویذ (ہندی ادب سے منتخب شاہکار افسانہ)

Next

پاکستان نے امریکا کو فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون عہدیدار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme