Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”ممکن ہے آمنہ الیاس کو شادی کی پیشکش کروں تو انہیں کوئی اور رشتہ بھیج دے“ نبیل گبول

By Akhtar Rasool
فروری 2, 2022 2 Min Read
0

کراچی – پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ آمنہ الیاس کو شادی کی پیش کش کریں تو اداکارہ کو کوئی اور رشتہ بھیج دے

نبیل گبول اور آمنہ الیاس مقامی نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک تھے، جہاں دونوں نے مختلف سیگمنٹ میں حصہ لیا اور سوالوں کے جوابات دیے

سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کو غلط فیصلے پر نکالا گیا، جب کہ شہباز شریف بہترین اداکار ہیں اور بلاول بھٹو مریم نواز سے بہترین سیاستدان ہیں

مذکورہ سیگمنٹ کے دوران نبیل گبول نے اعتراف کیا ایم کیو ایم میں شمولیت ان کا غلط فیصلہ تھا، جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی کی نشست پر ان کی جیت جعلی تھی، ایم کیو ایم نے ٹھپے لگا کر انہیں جتوایا

اسی پروگرام میں شریک معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے جب کہ اب آہستہ آہستہ کامیاب ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط ختم ہوتی جا رہی ہے

اداکارہ نے بھی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلال بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے اچھے سیاستدان ہیں، جب کہ انہوں نے عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو کرپٹ بھی قرار دیا

پروگرام میں میزبان نے نبیل گبول کو یاد دلایا کہ انہوں نے کچھ سال قبل ایک پروگرام میں ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے فوری بعد انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے شادی کرلی تھی، اب وہ ایک بار پھر پروگرام میں شادی کی ذو معنی باتیں کر رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہوا؟

اس موقع پر پروگرام میں 2015ع کے ٹی وی شو کی تصاویر بھی دکھائی گئیں، جس میں نبیل گبول نے ریحام خان کو پیش کش کی تھی

میزبان کے سوال پر نبیل گبول نے ہنستے ہوئے آمنہ الیاس سے پوچھا ”انہیں فرسٹ لیڈی بننا ہے یا پھر انہیں کسی بڑے عہدے پر جانا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ مسکراتی رہیں۔“

نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں تو کوئی اور اداکارہ کو پیش کش کرکے انہیں بیاہ کر لے جائے

انہوں نے ماضی میں ریحام خان کو شادی کی پیش کش کو مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ممکن ہے کہ اس بار آمنہ الیاس کے ساتھ ایسا ہو

نبیل گبول کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیاستدان نے سوشل سروس کھول رکھی ہے

نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے شادی کریں گے، اس کے بعد وہ وزیر اعظم بنیں گے.

Tags:

Amana EliyasAmina IliyasNabeel Gabol
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تھرکول منصوبہ، 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکل آیا

Next

اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme