Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تھرکول منصوبہ، 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکل آیا

By Akhtar Rasool
فروری 2, 2022 2 Min Read
0

مٹھی – پاک-چین اقتصادی راہداری (سیپیک) کا حصہ تھرکول منصوبے کے بلاک ’ون‘ کی انتظامیہ نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک سو پینتالیس میٹر کھدائی مکمل کی اور کوئلہ نکل آیا

تھرکول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چین کے ماہرین نے اس سنگ میل پر جشن منایا

بلاک ون کے ماہرین کا کہنا تھا کہ بلاک ون پاکستان کی سب سے بڑی کوئلے کی کان ہے، جس میں تین ارب ٹن یا پانچ ارب بیرل خام تیل کے مساوی ذخائر ہیں

تھرکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی سالانہ پیداوار صرف پہلے مرحلے میں 7.8 ملین ٹن ہے

انتظامیہ کے مطابق : بلاک ون کی سی پیک کے تحت ایک ارلی ہارویسٹ پروجیکٹ (ای ایچ پی) کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم منصوبہ اور بلاک ون ڈاؤن سندھ کمپنی کی ملکیت ہے اور منصوبے کے زیادہ تر شیئر ہولڈر شنگھائی الیکٹرک گروپ سے ہیں

یاد رہے کہ منصوبے کے اہم سنگ میل کے تحت 19 ستمبر 2011ع ایس ایس آر کو اوپن پٹ کوئلہ کان تیار کرنے کے لیے تھر کول بلاک ایل کو مختص کیا گیا تھا

اس کے بعد 24 مئی 2012ع کو کان کنی کی لیز دی گئی اور اس منصوبے کو حکومت پاکستان اور چین کی حکومت نے جوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا تھا

اس حوالے سے پروجیکٹ کے سی ای او مسٹر لی جین اور چوہدری عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ہماری انتظامی ٹیم اور پراجیکٹ سائٹ پر موجود دیگر تمام ملازمین کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کے بعد ہی حاصل ہوئی ہے

ان کا کہنا تھا ”کوئلے کا یہ پہلا بیلچہ تھر کے خطے میں تجارتی اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں توانائی کے بحران کے حل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اس سے منسلک ترقی کے لیے طویل سفر طے کرے گا۔“

انہوں نے کہا ”تھر میں مقامی وسائل کی بنیاد پر ترقی پاکستان کو توانائی اور اقتصادی سلامتی اور خودمختاری کے دیرینہ مقصد کے حصول میں دیرپا ثابت ہوگی۔“

ان کا کہنا تھا ”تھر کا کوئلہ بجلی پیدا کرنے میں جلد استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے 1330 میگاواٹ بجلی گھر بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔“

وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کہا تھر بدلے گا تو پاکستان بدلے گا، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کانعرہ حقیقت کا روپ لیتا جا رہا ہے

مراد علی شاہ نے تھر کول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت نے دوسری بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے

ان کا کہنا تھا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں جو پانچ ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں جو پاکستان کو اندھیروں سے اجالے میں تبدیل کرنے کے لیے کافی ہے.

Tags:

PakistanSindhTharThar Coal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”میدان جنگ سے کمرہ عدالت تک“ دولت اسلامیہ کی خواتین بٹالین کی مبینہ امریکی کمانڈر ایلیسن فلوک ایکرین عرف اُم محمد الامریکی کون ہیں؟

Next

”ممکن ہے آمنہ الیاس کو شادی کی پیشکش کروں تو انہیں کوئی اور رشتہ بھیج دے“ نبیل گبول

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme