Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

’منی بیک گارنٹی‘ : میگا کاسٹ فلم میں کرکٹر وسیم اکرم بھی شامل!

By Akhtar Rasool
ستمبر 11, 2022 2 Min Read
0

فلم ساز فیصل قریشی نے اپنی آنے والی میگا کاسٹ اور میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سال ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے

فلم ساز نے فلم کا ٹیزر اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے ذریعے سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی بڑے پردے پر اداکاری کا آغاز کریں گے

اگرچہ وسیم اکرم اشتہارات اور ٹی وی کے ریئلٹی شوز سمیت دیگر تفریحی پروگراموں میں دکھائی دیتے ہیں، تاہم اس فلم میں وہ پہلی بار اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے

یہی نہیں، اس کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی

’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، اقدس وسیم، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

میگا کاسٹ فلم میں دیگر کئی اداکاروں کے بھی مختصر کردار ہونے کا امکان ہے، تاہم دیگر کون سے اداکار اس میں شامل ہوں گے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

’منی بیک گارنٹی‘ کے مصنف و ہدایت فیصل قریشی سمیت وسیم اکرم اور دیگر اداکاروں نے اس کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو اپریل 2023 میں ریلیز کیا جائے گا

علاوہ ازیں فلم کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا گیا، جس میں بیرون ملک میں پیسوں اور دولت کو ہتھیانے کے کھیل کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس میں کسی بھی کردار کی کوئی جھلک نہیں دکھائی گئی، جس سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے

اگرچہ فلم کی ٹیم نے کہانی کی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم فیصل قریشی مختلف مواقع پر عندیہ دے چکے ہیں کہ یہ مصالحہ اور انٹرٹینمنٹ فلم ہوگی۔

Tags:

CinemaFilmsPakistanPakistani CinemaPakistani movieWasim Akram
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی فون 14 میں دی گئی ایمرجنسی سیٹلائیٹ رابطہ اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کیا ہے؟

Next

‘دنیا کے خاتمے’ کا انتظار: ’خدا سے ملاقات‘ کے لیے ’روحانی سفر‘ پر جانے والا گمشدہ گروہ مل گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme