Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

موبائل فون فلسطینیوں کا ’بندوق سے زیادہ طاقتور‘ ہتھیار کیسے بنا؟

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2022 2 Min Read
0

سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے، لیکن اب فلسطینی نوجوانوں نے بھی اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے

عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ”اشتعال انگیز مواد“ پوسٹ کرنے کی شکایت پر فیسبک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے سینکڑوں فلسطینی اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں. پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا یوٹیوب چینل بھی یہودی لابی کے دباؤ پر بند کیا گیا

لیکن فلسطینی ان پابندیوں کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان کی بڑی تعداد اب شارٹ وڈیوز کی مقبول ترین چینی اپلیکیشن ٹِک ٹاک پر منتقل ہو گئی ہے، جو اسرائیل کے غصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے

اطلاعات ہیں کہ ٹک ٹاک نے فلسطینیوں کے متعدد اکاؤنٹس کی بند کرنے کی اسرائیلی درخواستوں کو مسترد کیا ہے جن پر اسرائیل نے ’اشتعال انگیز مواد‘ پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حالانکہ فیسبک انتظامیہ ان الزامات کی بنیاد پر بہت سارے اکاؤنٹس کو بند کر چکی ہے

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم میں پیدا ہونے والی صورتحال میں ٹک ٹاک ایپ ایک مؤثر ہتھیار کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ اس اپلیکشن پر ’فری فلسطین‘ مسلسل ٹرینڈ کرتا رہا ہے

فلسطینیوں کے ہاتھوں میں موجود موبائل کیمرے دنیا کو واقعات کی تفصیل اور تصویر کا دوسرا رخ دکھانے کا مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک نے مئی 2021ع میں یروشلم کے قریب واقع شیخ جراح میں پیش آنے والے واقعات کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا، جن کے بعد گیارہ دن تک جنگ جاری رہی

نوجوان فلسطینیوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر چلائی گئی اسرائیلی مظالم کی وڈیوز نے دوسروں کو بھی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا

عالمی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق جنوری 2020 میں فلسطین میں 30 لاکھ 37 ہزار انٹرنیٹ صارفین تھے جو کہ فلسطین کی مجموعی آبادی کا 70 فیصد بنتے ہیں.

Tags:

Arab MediaPalestinesocial mediaفلسطین
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فائرنگ سے امریکی بچوں کی ہلاکتیں، حادثوں میں اموات سے بھی بڑھ گئیں

Next

عظیم رفاہی ادارے ”اخوت” کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبیل انعام کے لیے نامزد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme