Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

موسم سرما میں زیادہ سونا کیوں مفید ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2022 4 Min Read
0

موسم نے اپنی کینچلی بدلنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ہلکی ہلکی سرد ہوائیں موسم کا یہ پیغام لیے راستے میں ہیں کہ سردیوں کی آمد آمد ہے

یقیناً اب آپ کو بھی دن چھوٹے، کم روشن اور سرد محسوس ہو رہے ہیں، اس لیے آپ کی فطری جبلت آپ کو ہائبرنیٹ (موسم سرما میں آرام پرستی) کے لیے اُکسا رہی ہے

یہ وہ وقت ہے، جب ہم میں اپنی پسندیدہ جنگلی حیات کی طرح تھوڑا زیادہ سونے کی خواہش جاگتی ہے، ہم سماجی سرگرمیوں اور باہر نکلنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ یعنی ہم سردیوں میں بنیادی طور پر زیادہ سست ہو جاتے ہیں۔۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ شاید ہمیں اس کی ضرورت ہوتی ہے

اس حوالے سے لندن سلیپ سینٹر کی کنسلٹنٹ کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر زو گوٹس کہتی ہیں ”کم روشن صبح اور عام طور پر چھوٹے دنوں کا مطلب ہے کہ ہم سردیوں کے مہینوں میں کم روشنی کا سامنا کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے جسموں کو بیداری کا اشارہ نہیں مل پاتا خاص طور پر صبح کے وقت جو قدرتی روشنی حاصل کرنے کے لیے ہماری باڈی کلاک کے لیے اہم ہے“

تاہم اس موسمی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرتے ہوئے معمول سے زیادہ سونے کے بہت سے فوائد ہو سکتے ہیں، جو مندرج ذیل ہیں:

ونٹر بگز اور نزلہ زکام سے بچنے میں مدد

ڈاکٹر زو گوٹس کا کہنا ہے ”اگر ہم اچھی نیند نہ لیں تو ایک غیر صحت مند مدافعتی نظام کا سامنا کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ نیند صحتیابی، جسمانی مرمت، شفایابی، بیماریوں سے لڑنے اور بیماریوں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا موسم سرما میں اچھی نیند کو ترجیح دینا بہت معنی رکھتا ہے“

ماہرِ نفسیات، نیورو سائنٹسٹ اور نیند کی ماہر ڈاکٹر لنڈسے براؤننگ کہتی ہیں ”موسمِ سرما میں ہمیں سردی اور فلو لگنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ لوگ کم تازہ ہوا لیے بغیر گھر کے اندر زیادہ وقت گزارتے ہیں، جس سے وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے اور زیادہ تیزی سے منتقل ہوتے ہیں۔ نیند کے دوران ہم اپنا مدافعتی نظام بہتر بناتے ہیں۔ بہت سارے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب ہم مکمل نیند نہیں لیتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے“

پوری نیند اور مکمل آرام

اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ سال کے اس وقت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو یہ چیزوں کے نیچرل سرکل کا حصہ بھی ہو سکتا ہے

آرام کرنے کی خواہش پر مزاحمت کی بجائے کیا ہم اس میں شامل ہو سکتے ہیں؟

ڈاکٹر گوٹس کہتی ہیں ”سردیوں کے مہینوں میں آرام پرستی اور زیادہ سونے کی خواہش عام طور پر ہمارے دن کی روشنی کے اوقات میں کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کم روشنی لوگوں کے باڈی کلاک کو متاثر کرتی ہے اور وہ زیادہ سونا چاہتے ہیں“

انہوں نے کہا ”اپنے باڈی کلاک سے مطابقت پیدا کرنے سے آپ کی نیند بہتر اور کم بکھری ہوئی ہوگی۔ یہ خاص طور پر ضروری ہے کہ جاگنے کے وقت کو باقاعدہ بنایا اور اسے برقرار رکھا جائے“

ان کے بقول ”نیند کے شیڈول میں باقاعدگی کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور یہ بہتر نیند کا باعث بن سکتا ہے۔ نتیجتاً بہتر نیند صحتمند وزن کو برقرار رکھنے، صحت کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے، تناؤ کو کم کرنے اور موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے“

موسم سرما میں دن کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا

سال کے اس وقت دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں چاہیے کہ ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں

صحتمند نیند کے ساتھ ساتھ دن کی روشی ہمیں سست دنوں میں توانائی محسوس کرنے اور موڈ کو بہتر بنانے میں مدد دے گی

جیسا کہ براؤننگ بتاتی ہیں ”ہمارا باڈی کلاک ہمارے اندر چستی اور سونے کے لیے میلاٹونن پیدا کرتا ہے۔ اسے دن کے وقت روشنی اور رات اور دن کے درمیان فرق جاننے کے لیے شام کو اندھیرے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ہم دن میں سستی اور تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں گے اور رات کو سونے کے لیے مشکل کا سامنا کریں گے“

انہوں نے کہا ”اگرچہ موسم بدل رہا ہے اور باہر ٹھنڈ، نمی اور اندھیرا ہونا شروع ہو گیا ہے، پھر بھی یہ بہت ضروری ہے کہ باہر نکلیں اور ہر روز قدرتی روشنی حاصل کرنے کی کوشش کریں“

ہمارے جسموں کی ضروریات کو سننا، چاہے سال کا کوئی بھی وقت کیوں نہ ہو، ایک اچھا خیال ہے، اور اگر آپ کو زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اور سردیوں میں زیادہ آرام اور نیند کی طلب ہوتی ہے تو اس کی مزاحمت نہ کریں

ہمارے اندرونی ہائبرنیشن موڈ میں چینلنگ ضرورت کے مطابق ہی ہوتی ہے۔

Tags:

beneficialsleepWinter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیبارٹری میں تیار خون پہلی مرتبہ دو مریضوں کے جسم میں لگا دیا گیا!

Next

گلی محلوں میں کرکٹ کے دوران قتل کے بڑھتے واقعات، وجوہات کیا ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme