Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

موقع ملنے پر کتنے فیصد پاکستانی بیرون ملک رہنا پسند کریں گے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 8, 2022 3 Min Read
0

ملک سے محبت کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن ایسے کتنے پاکستانی ہیں، جو بیرون ملک جا کر بسنے کا موقع ملنے پر اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں

ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے پاکستانیوں کی تعداد ایک تہائی ہے، جو موقع ملنے پر ’اچھے‘ ملک جا کر سیٹل ہو جائیں گے

پاکستان کے سرکاری تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جا کر بس جانے کی یہ خواہش دیہی سے زیادہ شہری آبادی میں پائی جاتی ہے

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے سروے کے مطابق تقریباً 37 فیصد پاکستانیوں کو اگر موقع ملے تو وہ بیرون ملک جا کر بس جائیں گے

شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد میں یہ خواہش پائی جاتی ہے، جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد اس خواہش کے اسیر ہیں

رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں ملک چھوڑنے کی سب سے زیادہ خواہش بلوچستان کے رہائشیوں میں ہے، جہاں 42 فیصد افراد پاکستان سے جانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد خیبر پختونخوا اور سندھ ہے۔ یہ خواہش پنجاب میں سب سے کم ہے مگر اتنی بھی کم نہیں ہے، کیونکہ 35 فیصد پنجابی بھی ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں

پائیڈ کے مطابق آزاد کشمیر میں ملک چھوڑنے کے خواہشمندوں کی شرح 44 فیصد ہے، اس کے بعد گلگت بلتستان کا نمبر آتا ہے

سروے کے مطابق اسلام آباد میں تمام انتظامی زمروں میں ملک چھوڑنے کے خواہشمندوں کا سب سے کم تناسب ہے

بلوچستان میں ملک میں رہنے کے خواہشمندوں کی سب سے کم تعداد یعنی 47 فیصد ہے، جبکہ صوبے کے 11 فیصد افراد نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں کہ آیا وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں یا رہنا چاہتے ہیں

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمر اور جنس لوگوں کے اپنی شناخت کے تصور کے طریقے کو متاثر کرتی ہے۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو ملک چھوڑ کر جانے کی زیادہ خواہش ہے۔ اسی طرح پندرہ سے چوبیس سال کی عمر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد یعنی 62 فیصد ملک سے جانا چاہتی ہے، تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ خواہش کم ہوتی جاتی ہے

کم تعلیم یافتہ افراد میں ملک سے باہر چلے جانے کی خواہش سب سے کم دیکھی گئی ہے

لوگ ملک کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟

پائیڈ کے مطابق اپنا گھر یا اپنا ملک چھوڑنا آسان نہیں، پھر بھی اسے لوگ چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کی کوئی بہت مضبوط وجہ ہونی چاہیے۔سروے سے معلوم ہوا کہ سب سے بڑی وجہ معاشی مشکلات ہیں

سروے کے مطابق پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش کی دوسری بڑی وجہ زیادہ عزت سے جینا قرار دیا۔ سروے کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں زیادہ عزت کی خواہش مساوی مواقع کی خواہش سے کہیں زیادہ ہے

زیادہ بہتر تحفظ کے احساس کے لیے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ خواہش سندھ میں دیکھی گئی، اس کے بعد بلوچستان اور کشمیر کا نمبر آتا ہے۔
ملک سے باہر جانے کی خواہش کی وجہ کے طور پر صنفی مساوات سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں رپورٹ کی گئی

پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 1971 سے جون 2020 تک ایک کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 164 پاکستانی روزگار کے سلسلے میں دنیا کے 52 ممالک میں گئے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے پنجاب سے تقریباً 45 فیصد یعنی 54 لاکھ 60 ہزار987، خیبر پختونخوا سے 32 لاکھ 75 ہزار 904، سندھ سے 10 لاکھ 28 ہزار 582، بلوچستان سے ایک لاکھ 16 ہزار617، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے 6 لاکھ 90 ہزار968 جبکہ گلگت بلتستان سے 24 ہزار 223 افراد بیرون ملک گئے۔

Tags:

abroadliveopportunityPakistanis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جرمنی میں ’بغاوت کی سازش‘ ناکام، درجنوں گرفتاریاں

Next

اسپین کو ہرانے کے لیے مراکش کے کوچ کی حکمتِ عملی اور برتن دھونے والی مزدور ماں کا بیٹا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme