Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

میرپورخاص کے خصوصی بچوں پر فلم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد

By Akhtar Rasool
اگست 11, 2023 2 Min Read
0

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے سندھ کے ضلع میرپور خاص کے اسپیشل بچوں کو اسپورٹس کی تربیت دینے کے دوران بنائی جانے والی شارٹ فلم ’ایز فار ایز دے کین رن‘ (As Far As They Can Run) کو ایمی ایوارڈ کی غیر معمولی شارٹ ڈاکومینٹری کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے

اس کیٹگری کے لیے دنیا بھر سے پانچ دستاویزی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے ’ایز فار ایز دے کین رن‘ واحد پاکستانی فلم ہے

یہ خبر بھی پڑھیں:


میرپور خاص: ذہنی معذوری کی شکار ایتھلیٹ بچی، جس نے سب کے ذہن بدل دیے! 

سندھ کے ضلع میرپورخاص کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثناء کو اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم نے تلاش کیا اور آج وہ جرمنی کے شہر برلن میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں


اس شارٹ فلم کا دورانیہ انتالیس منٹ ہے اور اس کی ڈائریکشن عالمی ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد امریکی دستاویزی فلم ساز طناز اسحاقیان نے دی ہے

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم نے میرپورخاص ضلع کے تین اسپیشل بچوں کو اسپورٹس تربیت کے لیے منتخب کیا، جن کے والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ’باندھ‘ کر رکھتے تھے

یہ شارٹ فلم ان بچوں کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جو تربیت کے بعد ماہر کھلاڑی بن گئے

فلم کے تین کرداروں میں سے ایک ثنا کپری نے اس سال نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے سپیشل اولمپکس کی شمع روشن کی بلکہ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے

اس دستاویزی فلم کے فوٹو گرافی ڈائریکٹر اور سنیماٹوگرافر نادر صدیقی کا کہنا ہے ”اس فلم کے کردار بچے بیڑیوں میں بندھے ہوتے تھے۔ کیوں کہ ان کے والدین کو سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان کی کیسے حفاظت کریں؟ ان میں ایک بچی ثنا کپری اس سال برلن میں اسپیشل اولمپکس کی مشعل روشن کر رہی تھی۔ ایسی بچی کے لیے یہ کتنا لمبا اور اچھا سفر ہے۔ جو ایک گاؤں میں پیدا ہوئی اور ان کو ذہنی مسائل بھی ہیں“

نادر صدیقی کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ میں ایک سال سے زائد وقت لگا، جس دوران کچھ وقفے کے بعد وہ ان کی ٹیم میرپورخاص جاتے اور اسپیشل بچوں کی تربیت کی ریکارڈنگ کرتے

نادر صدیقی بتاتے ہیں ”ایمی ایوارڈ کی غیر معمولی شارٹ ڈاکومینٹری کیٹگری کے لیے اس سال دنیا بھر سے پانچ فلمیں نامزد ہوئیں، جن میں ہماری فلم بھی شامل ہے۔“

Latest

Tags:

70th emmy awards showanimal cartoons for kidsawardsawards showblack childrenChildrenchildren dancingchildren singingchildren songschildren's specialchildren’s and family emmy awardsemmy awardemmy award (award)emmy awardsemmysgolden awardsmulticultural childrenmusic childrenprimetime emmy award awardprimetime emmy award for outstanding drama series (award category)primetime emmysthe emmy awards
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فضائی آلودگی کینسر کی کئی خطرناک اقسام کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

Next

کریڈٹ کارڈ کے درست اور غلط استعمال میں فرق، سُود سے بچاؤ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme