Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

By Akhtar Rasool
نومبر 18, 2021 2 Min Read
0

ملیر کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جام اویس سمیت چھ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. ملزموں کو 2 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سماعت میں  2 دسمبر تک تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ حتمی چالان آنے کے بعد دہشت گردی کی دفعات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

ناظم جوکھیو قتل کیس کا تفتیشی افسر پھر تبدیل کر دیا گیا، نئے تفتیشی افسر نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس اور دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز توسیع کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا

اس سے قبل سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزمان کو چودہ روز کی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش کیا

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کی نشاندہی پر دو ڈی ویز، سوختہ موبائل فون، ڈیوائس قبضے میں لی ہے، جبکہ مدعی کی جانب سے جو یو ایس بی فراہم کی گئی تھی، اسے پنجاب فرانزک یونیورسٹی بھیج دیا ہے

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل فونز ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھیج دیئے ہیں، ملزمان شاطر اور چالاک ہیں بار بار اپنا بیان بدلتے رہے، تین ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے اور شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں

پولیس کا کہنا تھا کہ ضمانت کرانے والوں میں محمد خان، اسحاق اور سلیم سالار شامل ہیں

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھ ملزمان مفرور ہیں جن میں نیاز سالار، احمد شورو، عطا محمد، سومار سالار عرف کلرک، داؤد سالار اور زاہد شامل ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے کیس میں مجموعی طور پر اکیس ملزمان کو نامزد کیا ہے، جبکہ مقدمے میں پانچ دیگر نامعلوم افراد اور دو غیر ملکی بھی شامل ہیں

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع کی استدعا بھی کی جبکہ مدعی کی جانب سے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا بھی سامنے آئی.

Tags:

Nazim Jokhio Murder
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب میں دھند وبال جان بن گئی، پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کی تیاریاں

Next

سنہ 2022ء کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کی کوشش کریں گے: ایلون مسک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme