Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

نسل پرستی بالی ووڈ میں سب سے بڑا مسئلہ ہے، نواز الدین صدیقی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2021 3 Min Read
0

ممبئی : بھارت کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی نے نسل پرستی کو بالی ووڈ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے

منفرد اداکار نواز الدین صدیقی نے ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کے فریدون شہریار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ مجھے کئی برسوں تک اس لیے مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میری رنگت سانولی ہے

نواز الدین صدیقی نے اپنی فلم ’سیریس مین‘ سے متعلق کہا کہ فلم ساز سدھیر کے پاس سنیما کی بہتر معلومات ہیں اور ان کی سوچ کا انداز بہت ہی زیادہ عملی ہے

واضح رہے کہ اپنی بے ساختہ اداکاری سے جانے جانے والے نواز الدین صدیقی کو فلم ’سیریس مین‘ میں بہترین اداکاری کے لیے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ’سیریس مین‘ گذشتہ برس نیٹ فلِکس پر ریلیز ہوئی تھی، جس کے ہدایتکار سدھیر مشرا ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایک باپ بیٹے کے گرد گھومتی ہے

فلم ’سیریس مین‘ میں ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے کے بارے میں خبر رساں ادارے آئی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایوارڈ سے آپ کو اچھا اور بہتر کام کرنے کی تحریک تو ملتی ہے، لیکن ساتھ ہی اپنی اہمیت کا احساس بھی ہوتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ صحیح سمت میں جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری سے بڑا مسئلہ نسل پرستی ہے اور ان کے فلم میں کردار کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب انڈسٹری میں زیادہ نسل پرستی نہیں ہوگی. میں رنگ کی بنیاد پر ہونے والی نسل پرستی کے خلاف کئی سالوں تک لڑتا رہا ہوں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی کی رنگت کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ یہ وہ جانبداری ہے جو فلم انڈسٹری میں موجود ہے، جس بہترین فلمیں بنانے کے لیے اب ختم ہونا چاہیے

نواز الدین نے اپنے تجربے کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک مجھے بھی مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میں قد میں چھوٹا ہوں اور مجھے یہی لیبل دے دیا گیا، تاہم میں اب اس کی شکایت نہیں کر سکتا

ساتھ میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ کئی دیگر اداکار بھی موجود ہیں جو اس تعصب کے رحم و کرم پر ہیں

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئے تھے تو سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنے بارے میں مذاق میں لکھا تھا کہ ’تیرا کیا ہو گا کالیا۔۔۔‘

انھوں نے کہا کہ ایسے بہت سے باصلاحیت فنکار ہیں جو اپنی رنگت یا قد چھوٹا ہونے کے سبب پیچھے رہ جاتے ہیں تاہم نوازالدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے انھیں اور بہت سے فنکاروں اور ہدایت کاروں کو آگے بڑھنے اور کام کرنے کا موقع دیا اور ان جیسے آرٹسٹ کو اپنا ٹیلنٹ پوری دنیا کو دکھانے کا موقع دیا چاہے وہ ’سیکرڈ گیمز‘ ہو، ’رات اکیلی‘ یا پھر ’سیریس مین۔‘

نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انھیں فارمولہ فلموں سے مسئلہ ہے، جس میں ایک خوبصورت ہیرو اور ایک خوبصورت ہیروئن والا گھسا پِٹا فارمولہ ہو اور کہانی یا کونٹینٹ نہ ہونے کے برابر ہو

نواز الدین کہتے ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آپ اچھا کونٹینٹ دیکھ سکتے ہیں لیکن اب او ٹی ٹی پر بھی کہیں نہ کہیں ’کونٹینٹ فراڈ‘ ہونے لگا ہے اور ایسے لوگ آنے لگے ہیں جن کے لیے فلمیں محض ایک کاروبار ہیں

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں باکس آفس پر کامیابی سے ہی آپ کی کامیابی کا اندازہ لگایا جاتا ہے

یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے بجرنگی بھائی جان، کِک اور رئیس جیسی کامیاب کمرشل فلموں میں کام کیا ہے۔ جب کہ پچھلے دنوں وہ خوبصورت، کم عمر اور  گورا دکھنے کے لیے ڈیٹوکس کروانے پر بھی خبروں میں رہے تھے.

Tags:

BollywoodNawaz Uddin Siddiqui
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

Next

سی پیک مرکز کی منتقلی، گھگھر میں دو ہزار ایکڑ اراضی کی تلاش شروع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme