Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

نظام شمسی میں پانی کہاں سے آیا؟ ’گم شدہ کڑی‘ مل گئی

By Akhtar Rasool
مارچ 11, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے ایک دور دراز ستارے کے ارد گرد ہالے کی شکل میں گیس کی حالت میں موجود پانی کا مشاہدہ کرنے کے بعد حال ہی میں نظام شمسی میں پانی کے ماخذ کا پتہ چلانے کا دعویٰ کیا ہے، جسے وہ ’گمشدہ کڑی‘ کہتے ہیں

یہ مشاہدہ اس بات کی وضاحت کرنے میں مدد کرتا ہے کہ پانی ستارہ بنانے والے گیس کے بادلوں سے زمین جیسے سیاروں پر کیسے آیا ہوگا اور یہ اس نظریے کی تائید کرتا ہے کہ ہمارے چاروں طرف موجود پانی ہمارے سورج سے بھی پرانا ہے

امریکی خلائی ادارے ’نیشنل ریڈیو آسٹرونومی آبزرویٹری یو ایس اے‘ سے وابستہ ماہر فلکیات اور سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی قیادت کرنے والے مصنف جان جے ٹوبن نے بتایا ”اب ہم اپنے نظام شمسی میں سورج کی تشکیل سے پہلے پانی کی ابتدا کا پتہ لگانے کے قابل ہو گئے ہیں“

سائنسدانوں نے زمین سے تقریباً تیرہ سو نوری سال کے فاصلے پر موجود V883 Orionis نامی ستارے کے گرد ہالے کے مواد کو دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کیا

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ سیارہ بنانے والا یہ ہالہ ستارے کے ساتھ ہی وجود میں آتا ہے اور اس میں موجود مواد بالآخر سیاروں جیسی بڑی اشیا بنانے کے لیے اکٹھے ہونا شروع کر دے گا

سائنسدانوں نے اس مواد کے اندر گیس کی شکل میں پانی دیکھا۔ پانی کی ساخت کو دیکھ کر وہ یہ جان سکتے ہیں کہ یہ کب اور کہاں سے آیا تھا

یاد رہے کہ ماضی میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ نظام شمسی کے دم دار تاروں پر موجود پانی زمین سے ملتا جلتا ہے

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید پرانے دمدار تاروں نے اسے ہمارے سیارے تک پہنچایا ہو، لیکن اس عمل میں ایک گمشدہ ربط بھی تھا، جو نئے ستاروں کو دم دار تاروں سے جوڑتا ہے

جان جے ٹوبن کہتے ہیں ”V883 Orionis اس معاملے میں وہ گمشدہ لنک ہے“

اس سیارے کے ہالے میں پانی کی ساخت ہمارے اپنے نظام شمسی میں موجود دم دار تاروں کی طرح ہے

مزید ان نتائج سے اس نظریے کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ سیاروں کے نظاموں میں پانی سورج سے بھی پہلے اربوں سال قبل ستاروں کے درمیان خلا میں وجود میں آیا تھا اور دم دار تاروں اور زمین دونوں کو وراثت میں ملا ہے۔ یہ نظریہ نسبتاً تبدیل نہیں ہوا۔

Tags:

an in-depth exploration of our solar systemastronomers traced the origins of water to a time before the sunfacts about the universefound: the missing link of black holes | scishow newsnew discovery in solar systemsecrets of the solar systemSolar systemsolar system discoverythe missing linkthe most frightening space events happening in 2022the search for elusive planets is overthe universewe read the wind and the sky when the sun is high
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’سونے سے بھی مہنگی خوشبو‘ کیسے کستوری ہرن کی دشمن بن گئی ہے؟

Next

چاند سے مسلسل دوری سے ہمارے دن کیسے طویل ہو رہے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme