Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں الطاف حسین کے خلاف استغاثہ نے شواہد جمع کرادیے

By Akhtar Rasool
فروری 3, 2022 3 Min Read
0

لندن – کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ میں شرپسندی پر اکسانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے خلاف کراؤن پراسیکیوشن سروس نے اپنے مقدمے کی حمایت میں ثبوت جمع کرادیے ہیں

واضح رہے کہ برٹش ٹیررازم ایکٹ (ٹی اے سی ٹی) 2006 کے سیکشن 1(2) کے تحت الزام کا تعلق دہشت گردی کی حمایت میں جان بوجھ کر یا لاپرواہی کے سبب دیے جانے والے ایسے بیان سے ہے جو افراد کو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ایسی کسی کارروائیوں یا جرائم کا ارتکاب کرنے کی حوصلہ افزائی یا اکسانے کا سبب بنے

برطانوی پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016ع کو کراچی میں جمع ہونے والے ہجوم کے لیے ایک تقریر کی تھی، جس کا مطلب تقریر سننے والے کچھ افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشتگردی کی کاروائیوں کی تیاری اور ترغیب کے طور پر سمجھا گیا

الزام میں کہا گیا کہ بانی ایم کیو ایم اپنی اس تقریر سے ممکنہ طور پر جان بوجھ کر مجمع کو ایسی کاروائیوں کی ترغیب دینا چاہتے تھے یا پھر انہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی اختیار کی کہ ان کی وہ تقریر سننے والوں کو ایسی کاروائیوں پر اکسانے کا سبب بنے گی

سماعت کے دوران جیوری کے بارہ ارکان نے حلف اٹھایا، انہیں الطاف حسین کے خلاف عائد الزام پڑھ کر سنایا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ الطاف حسین نے الزام کی تردید کی ہے

جیوری کے اپنی نشستیں سنبھالنے سے پہلے استغاثہ نے بیشتر وقت اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لیے جمع کیے گئے ثبوتوں کو پیش کرنے میں صرف کیا

شواہد میں اے آر وائے اور سما ٹی وی چینل کے دفاتر سمیت ضیاءالدین احمد روڈ پر واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر اور پریس کلب کے نقشے بھی شامل تھے

تصاویر اور ویڈیو فوٹیج بھی عدالت میں جمع کروائی گئیں اور اس میں سے کچھ عدالت میں چلائی بھی گئیں، ان میں پارٹی کی خواتین کارکنان نظر آئیں جنہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا کہ وہ ’اشارے‘ کا انتظار کر رہی ہیں، اس فوٹیج میں الطاف حسین کی آواز اور پیغام بھی واضح تھا

استغاثہ نے کہا کہ یہ ثبوت یہ ثابت کرنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں کہ جب ان کا ایک ساتھ جائزہ لیا جائے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح الطاف حسین کی جانب سے ہجوم کو دی جانے والی ہدایات بعد میں شرپسندی کا سبب بنیں

اس دن کے بعد شائع ہونے والی خبروں کے مطابق مشتعل ہجوم نے ہنگامہ آرائی میں دو ٹیلی ویژن اسٹیشنز میں توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے

یہ مبینہ طور پر اس لیے ہوا کیونکہ الطاف حسین نے اپنی تقاریر کو کوریج نہ ملنے پر میڈیا پر تنقید کی

الطاف حسین کا دفاع کرنے والے کارکر بننگ کے وکلا نے کچھ فوٹیجز کو عدالت میں جمع کرائے جانے کو چیلنج کیا اور ان کے قابلِ قبول ہونے پر سوالات اٹھائے

استغاثہ نے جواب دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بدامنی ہوئی، اور یہ بدامنی ایک ایسی تقریر کی وجہ سے ہوئی جس سے سول آرڈر کو خطرہ لاحق ہوا

دونوں فریقین نے مسز جسٹس مے کے سامنے کافی دیر تک شواہد جمع کروانے پر تفصیلی بحث کی جس کے بعد دوپہر کو سماعت ملتوی کر دی گئی

آج جیوری شواہد حاصل کرے گی اور استغاثہ کے دلائل سنے گی.

Tags:

Altaf Hussain
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا میں ویکسین سے انکار کرنے والے سپاہیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Next

اٹھارہ سالہ تاریخ میں پہلی بار فیسبک صارفین کی تعداد میں کمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme