Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نواز لیگ اپنا گڑھ سمجھے جانے والے پنجاب میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں ہچکچاہٹ کا شکار

By Akhtar Rasool
ستمبر 7, 2022 3 Min Read
0

پنجاب کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس چھ قومی اور صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لیے بظاہر لندن میں مقیم اپنے قائد کی بیٹی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی طرف رجوع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 (ملتان) پر ضمنی انتخاب 11 ستمبر جبکہ این اے 108 (فیصل آباد) اور این اے 118 (ننکانہ صاحب) پر 25 ستمبر کو ہوگا، اسی طرح (شیخوپورہ) اور پی پی 241 (بہاولنگر) کے حلقوں میں 11 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، جبکہ پی پی 209 (خانیوال) میں پولنگ 2 اکتوبر کو ہوگی

واضح رہے کہ جولائی میں مکمل ریاستی سرپرستی اور پی ڈی ایم کی تمام پارٹیوں کی حمایت کے باوجود پنجاب اسمبلی کی پندرہ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے کے بعد ن لیگ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے محروم ہونا پڑا تھا، جس کے باعث مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان چھ حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے بہت کم پرجوش دکھائی دیتی ہے

چھ میں سے پانچ نشستوں کے لیے انتخاب لڑنے والے پارٹی کے امیدواروں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں پارٹی کے کسی بڑے رہنما کی قیادت میں کوئی ‘عظیم الشان’ ریلی نہ کرنے پر قیادت سے ناخوش ہیں

ان کا خیال ہے کہ ن لیگی قیادت کو پی ٹی آئی کے سربراہ کا سخت مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں آنے کی ضرورت ہے

ن لیگ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ”امیدواروں کی شکایت پر، پارٹی کے قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات سے قبل کم از کم چند جلسے کریں“

انہوں نے کہا کہ مریم نواز جنہوں نے 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے متاثر کن ریلیوں کی قیادت کی اور خطاب کیا، نے ابھی تک آئندہ انتخابات میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے

تاہم ذرائع نے مزید کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر اب ان کا جمعرات کو پی پی 241 سے ان حلقوں میں کچھ جلسے کرنے کا امکان ہے، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز، جو پارٹی کے امیدواروں کو ضمنی انتخاب میں درپیش متعدد مسائل دیکھیں گے، وہ منظر عام پر زیادہ متحرک نہیں

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے حیرت کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کے بارے میں کوئی سنجیدگی کیوں نہیں دکھائی

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ان انتخابات میں ہارنے کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ شکست یہ ثابت کرے گی کہ عمران خان 13 جماعتی حکمران اتحاد سے زیادہ مضبوط ہیں

انہوں نے کہا کہ تصور کریں، ایسے حالات میں، اگلے عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ کون مانگے گا؟ اور قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جیت کو یقینی بنانے میں صرف کریں

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت بظاہر مختلف مقدمات میں عدالتوں سے عمران کی نااہلی پر یقین رکھتی ہے، جس کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں پر بھی اثر پڑے گا

پنجاب میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر معزول وزیر اعظم عمران ان دو (فیصل آباد اور ننکانہ صاحب) پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جو قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں

این اے 157 ملتان سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکمران اتحاد کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے مقابلے میں اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتارا ہے

اطلاعات ہیں کہ گیلانی خاندان چاہتا ہے کہ مریم نواز 11 ستمبر کے ضمنی انتخاب سے قبل اس حلقے میں جلسہ کریں حالانکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

Tags:

Imran KhanPakistanPMLNPTI
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈجیٹل مارشل لا: ٹی وی چینلز پر عمران خان کی تقریر کی بندش کے بعد یوٹیوب بھی بند

Next

بھارت: دلت نوجوان اور ’اونچی ذات‘ کی لڑکی کی محبت اور شادی کے خونی انجام کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme