Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نوری آباد حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2021 1 Min Read
0

کراچی : سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا

کراچی کے قریب نوری آباد ایم نائن موٹر وے پر بس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے انچولی سے ہے، بس کراچی سے خیرپور جا رہی تھی

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی تلاش جاری ہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کا اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا اس حادثے کی وجہ بنا

ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت ایک شخص جاں بحق، اور چوبیس سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے چار شدید زخمی تھے

موٹر وے پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں شدید زخمی ہونے والے چار افراد طبی امداد کی فراہمی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں سے چار کی میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوٹری تعلقہ اسپتال سے کراچی انچولی امام بارگاہ کے لیے روانہ کر دیا گیا.

Tags:

MotorwayPakistan Road AccidentRoads Accident
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسٹیل ملز کی شاہراہ پر چالیس سال پرانے درختوں کی کٹائی

Next

چھ اضلاع کے ڈائریکٹرز ایجوکیشن فارغ کر دیے گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme