Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

انوکھا بدلہ، سانپ کے کاٹنے پر ایک شخص نے سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار دیا

By Akhtar Rasool
اگست 14, 2021 2 Min Read
0
جاج پور، اڑیسہ : بھارت میں ایک شخص کو گھر جاتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس پر اس شخص نے بدلہ لینے کے لئے سانپ کو اتنی بار کاٹا کہ وہ ہلاک ہو گیا
  یہ واقعہ مشرقی بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع جاج پور کے گمبھاریپٹیا گاؤں میں بدھ کو پیش آیا جب دھان کے کھیت میں کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس لوٹنے والے کشور بدرا کو سانپ نے ٹانگ پر کاٹ لیا
سانپ کے کاٹنے کے فوراً بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے بدرا نے غصے میں آکر ’بدلہ‘ لینے کی ٹھانی اور پلٹ کر سانپ کو پکڑا اور اسے اتنی بار کاٹا کہ وہ موقعے پر ہلاک ہو گیا
انہوں نے سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا: کل رات میں جب پیدل گھر لوٹ رہا تھا تو میری ٹانگ پر کسی چیز نے کاٹ لیا۔ میں نے اپنی ٹارچ آن کی اور دیکھا کہ یہ ایک زہریلا کریٹ نسل کا سانپ ہے۔ بدلہ لینے کے لیے میں نے سانپ کو اپنے ہاتھوں میں پکڑا اور اسے بار بار کاٹا جس سے یہ وائپر موقعے پر ہلاک ہوگیا
بدرا پھر گاؤں والوں کو دکھانے کے لیے مردہ سانپ کو اپنے ساتھ لے آئے اور دنیا کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک کے کاٹنے کے باوجود خود کے بالکل ٹھیک ہونے کا دعویٰ کیا. جبکہ انہوں نے ہسپتال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا اور روایتی علاج کو ترجیح دی
بدرا کے مطابق اگرچہ مجھے انتہائی زہریلے کریٹ سانپ نے کاٹا لیکن مجھے کوئی مسٔلہ درپیش نہیں ہوا۔ میں گاؤں کے قریب رہنے والے سپیرے کے پاس گیا جس کے علاج سے میں بالکل ٹھیک ہو گیا
واضح رہے کہ کریٹ تین فٹ لمبا ایک زہریلا سانپ ہوتا ہے جو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے
ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جہاں 2020ع میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر سال اوسطاً اٹھاون ہزار افراد سانپ کے کاٹنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانی نوجوان نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا

Next

پاکستان اسمارٹ فون برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme