Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان اسمارٹ فون برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

By Akhtar Rasool
اگست 15, 2021 3 Min Read
0

پاکستان پہلی مرتبہ ‘مینوفیکچرڈ ان پاکستان’ کے ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کھیپ بھیجنے کے ساتھ ہی فور جی اسمارٹ فونز برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے

رپورٹ کے مطابق انووی ٹیلی کام کے تیار کردہ پہلے ساڑھے پانچ ہزار اسمارٹ فونز جمعہ کو یو اے ای برآمد کیے گئے

تاہم موبائل فون کے مقامی مینو فیکچررز نے برآمدات معاون پالیسی بنانے پر زور دیا ہے تاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے خطے میں حریفوں کو شکست دے سکے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کمپنی کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں اسمارٹ فونز کی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا

واضح رہے کہ انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو موبائل فون مینوفیکچرنگ کی اجازت اپریل میں دی گئی تھی اور انہوں نے اپنا پہلا برآمدی آرڈر چار ماہ میں مکمل کر لیا ہے

انووی ٹیلی کوم کے چیف ایگزیکٹو ذیشان میاں نور کا کہنا تھا کہ ان کا اہم ہدف مشرق وسطیٰ کی کم قیمت مارکیٹوں مثلاً عراق، ایران اور افغانستان میں داخل ہونا تھا

انہوں نے کہا کہ ہم چینی برانڈ مینوفیکچر کر رہے ہیں اور خلیجی ممالک میں تارکین وطن ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں امیر صارفین دنیا کے بہترین موبائل فونز کو ترجیح دیتے ہیں اور ہمیں اس مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔ل

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک کی عوامی مارکیٹیں ان کا اولین ہدف ہیں، ایران، عراق اور افغانستان کا عام شہری 100 ڈالرز تک کے موبائل فونز کو ترجیح دیتا ہے

اس حوالے سے وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکشن امین الحق کا کہنا ہے کہ سازگار حکومتی پالیسیوں نے پاکستان کو خالصتاً موبائل درآمد کنندہ سے برآمد کنندہ میں تبدیل ہونے کاسنگ میل عبور کرنے میں مدد دی ہے

انہوں کہا کہ موبائل ڈیوائسز بنانے والی مقامی کمپنیوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سے موبائل فونز کی اسمگلنگ رک چکی ہے

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال موبائل فونز کے اسپئر پارٹ کی پیداوار کے بعد مقامی مینوفیکچررز بالآخر زائد قیمت موبائل فونز کا بھی رخ کریں گے

دوسری جانب اس میدان کے تجربہ کار کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے منظر کے پیش نظر برآمدی مارکیٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے حکومت کا نقطہ نظر سست تھا۔

ٹرانسیشن ٹیکنو الیکٹرانک کے سی ای اور عامر اللہ والا کا کہنا تھا کہ چین سے موبائل فونز کی مجموعی برآمدات ایک کھرب چالیس ارب ڈالر ہے لیکن یہ صرف مزدوری کی کم لاگت کی وجہ سے تھا جس میں اب نمایاں اضافہ ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ چین ہائی- ٹیک کی طرف بڑھ رہا ہے اور اپنی موبائل فون مینوفیکچرنگ دیگر ممالک مثلاً بھارت، ویتنام، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش منتقل کر رہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویت نام اور انڈونیشیا میں مزدوری کی لاگت بہت زیادہ تھی اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے چینی کاروبار بھارت میں نہیں پھیل رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اب بنگلہ دیش سے مقابلے کے لیے پاکستان واحد کھلاڑی بچا ہے لیکن کیا حکومت ہمیں بھی اس ہی سطح کی سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے

عامر اللہ والا نے تبصرہ کیا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ سرمایہ کار ہدف پورا کر سکتے ہیں لیکن مستقبل میں موبائل فونز سیٹ کی برآمدگی کا انحصار حکومتی پالیسیوں پر  ہے.

Tags:

ExporterManufacturedPakistan Smart Phonesmart Phone Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انوکھا بدلہ، سانپ کے کاٹنے پر ایک شخص نے سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار دیا

Next

کراچی: ٹرک دھماکا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی.

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme