Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

نیوزی لینڈ میں گائے اور بھیڑ کی ڈکاروں پر ٹیکس لگانے پر غور

By Akhtar Rasool
جون 11, 2022 2 Min Read
1

نیوزی لینڈ سے ملنے والی یہ دلچسپ خبر پڑھنے سے پہلے اس بات کا شکر ادا کریں کہ یہ ہمارے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سامنے آئی ہے

اگرچہ یہ عجیب خبر لگتی ہے لیکن نیوزی لینڈ نے گائے اور بھیڑوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گائے اور دیگر مویشیوں کے ڈکارنے سے میتھین گیس فضا میں داخل ہوتی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی طرح ایک بدنامِ زمانہ گرین ہاؤس گیس اور فضائی حدت یا گلوبل وارمنگ کی وجہ بن رہی ہے

اس کے اخراجات کسانوں سے گرین ہاؤس ٹیکس کی صورت میں لئے جائیں گے

اس حیران کن اقدام کے بعد پچاس لاکھ آبادی والا نیوزی لینڈ مویشیوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے

اگرچہ نیوزی لینڈ کی آبادی بہت کم ہے لیکن یہاں گائے اور بھینسوں کی تعداد ایک کروڑ اور بھیڑ بکریوں کی تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد ہے

ماہرین کے مطابق غلہ بانی اور زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے یہ مویشی غیرمعمولی طور پر آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ بن رہے ہیں اور یوں درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے

واضح رہے کہ مویشیوں کی زائد تعداد اور ان سے میتھین کے اخراج کی وجہ سے نیوزی لینڈ پر تنقید کی جاتی رہی ہے، جو فضا میں جمع ہو کر ماحول اور خود زراعت کے لیے مضر ثابت ہو رہی ہے

اس ضمن میں نیوزی لینڈ میں آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے وزیر جیمز شا نے کہا ہے کہ ہمیں فضا میں میتھین کے اخراج کو روکنا ہوگا اور اس کی قیمت کا ایک نظام نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے

منصوبے کے تحت 2025ع میں گائے، بھینس اور بھیڑ بکریوں پر ٹیکس کا نفاذ شروع ہوجائے گا لیکن اس ضمن میں کسانوں کو کی ترغیبات دینے کا منصوبہ پہلے پیش کیا جائے گا۔

Tags:

BelchingCowsNew ZealandSheepTax
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈائنامِک ورلڈ: حقیقی وقت میں زمین کی کیفیت دکھانے والا نیا ٹول

Next

تائیوان پر جنگ شروع کرنے سے ہچکچائیں گے نہیں: چین کا امریکہ کو انتباہ

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme