Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین

By Akhtar Rasool
مئی 27, 2022 2 Min Read
0

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کرتے ہوئے اسلامی دنیا کی اولین خاتون وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کسی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور عہدے میں رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی بھی پہلی خاتون سیاست دان ہیں۔
جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج اسی مقام پر خطاب کر رہی ہوں جہاں بے نظیر بھٹو نے 1989 میں خطاب کیا تھا اور یہ بھی خوش نصیبی ہے کہ میری بیٹی 21 جون 2018 کو پیدا ہوئی جو بے نظیر کی تاریخ پیدائش ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ماضی کی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو برسوں بعد بھی آپ کو جوڑے رکھتی ہیں۔ جیسے جون 1989 میں پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بھی اسی ہارورڈ یونیورسٹی میں کھڑے ہو کر ’’جمہوری اقوام کو متحد ہونا ہوگا‘‘ کے عنوان پر تقریر کی تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اُس وقت بے نظیر نے کہا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ جمہوریت کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اپنی سیاسی جدوجہد، عوام کی اہمیت، نمائندہ حکومت، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بات بھی کی تھی۔

جسینڈا آرڈن نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں بے نظیر بھٹو سے جنیوا میں ملاقات ہوئی اور ہم دونوں نے دنیا بھر کی پروگریسیو پارٹیز کی کانفرنس میں شرکت کی لیکن افسوس 7 ماہ بعد انہیں قتل کر دیا گیا

Tags:

acinda ArdernBenazir BhuttoNew Zealand Prime Minister
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی لانگ مارچ خون خرابے کے خوف سے ختم کیا، عمران خان

Next

ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے عوامل عمر کے ساتھ تبدیل ہوسکتے ہیں، تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme