Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے عوامل عمر کے ساتھ تبدیل ہوسکتے ہیں، تحقیق

By Akhtar Rasool
مئی 27, 2022 2 Min Read
0

گیلوے، آئرلینڈ: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیمینشیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکان سے متعلقہ عوامل ممکنہ طور پر عمر کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں

ڈیمینشیا ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس میں انسان کی دماغی صلاحیتیں جیسے کہ سوچنا، یادداشت وغیرہ ختم ہوتی چلی جاتی ہیں

محققین کے مطابق تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج ماہرین کو کسی بھی شخص کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق درست پیشگوئی کرنے میں مدد دے سکیں گے اور ان کو طرزِ زندگی بدلنے کا مشورہ دینے کے قبل ہو سکیں گے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 55 سال کی عمر کے قریب افراد جو ذیابیطس اور بلند فشار خون میں مبتلا تھے ان میں آئندہ 10 سالوں کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ دیکھا گیا۔

جبکہ 65 سال کے قریب وہ لوگ جو دل کے مریض تھے ان میں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ تھے اور 70 کی دہائی میں موجود وہ لوگ جو ذیابیطس اور فالج میں مبتلا تھے ان کو بھی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا

تحقیق کے مطابق 80 سال کے وہ افراد جنہیں ذیابیطس تھی اور ماضی میں فالج سے بھی متاثر ہوئے تھے ان کو بھی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق تھا

نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ کے ایمر مک گرا، جو تحقیق کے مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے ہم کسی بھی شخص کے مستقبل میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق صحیح پیشگوئی کر سکتے ہیں اور ان کو طرزِ زندگی کی تبدیلی کی تجویز دے سکتے ہیں تاکہ ڈیمینشیا کے جو خطرات ان کو لاحق ہیں ان کو کم کیا جاسکے

اس تحقیق میں محققین نے فارمنگہم ہارٹ اسٹڈی کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ فارمنگہم تحقیق اس وقت امریکا میں جاری ہے اور اس میں 55 سال کے قریب 4899 اور 2386 وہ افراد تھے جن کو ڈیمینشیا کی بیماری نہیں تھی اور80 سال کے وہ افراد جن کا ڈیٹا دستیاب تھا شامل ہیں

Tags:

causes of dementiaDementiaHeadache
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین

Next

شمالی وزیرستان کے 2 نوزائیدہ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme