Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Fake-links-being-sent-on-WhatsApp-social-media-revealed
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2023 2 Min Read
0

اگر آپ کو کوئی ایسا میسیج ملتا ہے کہ آپ کی سم ’مشکوک سرگرمیوں‘ میں ملوث پائی گئی ہے اور آپ کو اس بارے میں کوئی لنک بھیج کر سِم کی تعداد چیک کرنے کو کہا جاتا ہے تو خبردار رہیں، یہ ایک جال ہو سکتا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے

پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں

پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ، سوشل میڈیا ایپلیکیشن اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے صارفین کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس بھیجے جا رہے ہیں

پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ یہ لنکس پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈ ٹیکسیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سے منسلک نہیں ہیں

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دھوکہ دہی پر مبنی میسجز میں صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ صارف کی سم ’مشکوک سرگرمیوں‘ میں ملوث پائی گئی ہے اور صارف کو دیے گئے، لنک پر سِم کی تعداد چیک کرنے کو کہا جاتا ہے

اسی طرح ایک اور گمراہ کن پیغام کے ذریعے کہا جارہا ہے کہ فراہم کردہ لنک پر کلک نہ کرنے کی صورت میں صارف کی فون رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے گمراہ کن پیغامات پر عوام توجہ نہ دیں، لنک کلک کرنے کی صورت میں آپ کی ذاتی معلومات چوری کی جا سکتی ہیں

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نا معلوم نمبروں سے موصول ہونے والے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور پی ٹی اے کے شکایت مینجمنٹ سسٹم پر رابطہ کریں۔

Tags:

cyber crime in indiadangers of social mediafake account on instagramfake social media accountsgirl fake account on instagramhow to avoid being scam on dating apphow to identify scammers on dating appi am being blackmailedjob scams on linkedinscam call centre in indiascammer reveals secretsscams in india documentaryscams on whatsappsocial mediasocial media addictionsocial media vs realitysocial networkswhatsapp scams in india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Who-died-when-Now-the-AI-tool-Death-Calculator-will-make-this-prediction
Previous

کس کی موت کب؟ اب اے آئی ٹول ’ڈیتھ کیلکیولیٹر‘ یہ پیشن گوئی کرے گا!

Why-do-babies-rub-their-eyes-What-is-the-cause-and-solution
Next

شیرخوار بچے آنکھیں کیوں مسلتے ہیں۔۔ وجہ اور حل کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme