Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ پر پہلی بار آن لائن خریداری کا آپشن

By Akhtar Rasool
اگست 31, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ یوں تو کافی عرصے سے آن لائن خریداری کے فیچر متعارف کرانے کی جستجو میں تھی، تاہم اب بالآخر ایپلیکیشن نے آن لائن خریداری کا فیچر متعارف کرا دیا ہے

واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی اور فیسبک سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیسبک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ نے آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کرا دیا ہے

مارک زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ نے ابتدائی طور پر آن لائن خریداری کا آپشن صرف بھارت میں متعارف کرایا ہے، جہاں لوگ گھر بیٹھے واٹس ایپ پر آن لائن اسٹور ’جیو مارٹ‘ سے خریداری کر سکتے ہیں

انہوں نے بتایا ’جیو مارٹ‘ سے خریداری انتہائی آسان طریقے یعنی چیٹ باکس کے ذریعے کی جا سکے گی اور یہ آپشن فی الحال صرف بھارت میں ہی دستیاب ہے

ان کے مطابق خریدار اور اسٹور ملازمین کے درمیان ہونے والی چیٹ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ ہوگی، یعنی اس پر کسی تیسری پارٹی کو رسائی حاصل نہیں ہوگی

واضح رہے کہ’جیو مارٹ‘ بھارت کا سب سے بڑا ریٹیلر اسٹور ہے اور اس کمپنی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر بھی کئی منصوبے ہیں، یہی کمپنی بھارت کی سب سے بڑی فون سروس کمپنی بھی ہے

واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن خریداری کا مذکورہ آپشن پہلا آفیشل آپشن ہے، اس سے قبل اگرچہ چھوٹے موٹے کاروباری حضرات واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن کاروبار کرتے ہیں مگر وہ آفیشل فیچر کے تحت نہیں ہوتا بلکہ وہ عام چیٹنگ فیچر کے تحت ہی ہوتا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں پہلی بار آن لائن خریداری کے فیچر کو متعارف کرائے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں مذکورہ فیچر کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گی، تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا

اس فیچر کے تحت بزنس چیٹ کا ایک نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بھارت کے صرف ایک ہی اسٹور ’جیو مارٹ‘ کو رسائی دی گئی ہے اور بھارتی صارفین اپنے موبائل نمبر سے براہ راست مذکورہ چیٹ پر جا کر کوئی بھی چیز خرید سکتے ہیں اور واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے ہی آن لائن پیمنٹ کرسکیں گے۔

Tags:

Online ShoppingWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈوبتے پاکستان میں جنسی تشدد

Next

آخری سوویت رہنما میخائل گورباچوف کا 91 سال کی عمر میں انتقال

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme