Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس گروپ سے بیزار؟ اب ’خفیہ طور پر‘ گروپ چھوڑا جا سکے گا

By Akhtar Rasool
مئی 18, 2022 2 Min Read
0

آپ نے بندر کے ہاتھ اُسترا، ادرک یا ناریل کے محاورے تو سنے ہونگے، دور حاضر میں فون استعمال کرنے کی اخلاقیات سے بے بہرہ پن بھی اسی محاورے کی زد میں آتا ہے

اکثر صارفین کی اجازت کے بغیر ہی انہیں کسی گروپ میں ایڈ کر لیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی بیزاری، کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

بہت سے صارفین صرف اس وجہ سے کوئی ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپ نہیں چھوڑ پاتے کہ دیگر ممبران کو بھی اس کی اطلاع ہوجاتی ہے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے

لیکن اب واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جو صارفین کو ناپسندیدہ گروپس سے خفیہ طور پر باہر نکلنے کی اجازت دے گا

واٹس ایپ (اور دیگر کئی فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز) میں ایک سب سے مایوس کن پہلو گروپ میں موجود ایسے صارفین کو درپیش ہوتا ہے، جو کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور وہ اس طرح سے گروپ چھوڑ بھی نہیں سکتے کہ کسی کو پتہ نہ چلے، کیونکہ جب کوئی رکن گروپ چھوڑتا ہے تو باقی سارے اراکین کو یہ پیغام چلا جاتا ہے کہ فلاں نے یہ واٹس گروپ چھوڑ دیا ہے

تاہم یہ مسئلہ اب جلد ہی حل ہوسکتا ہے، کیونکہ واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو احتیاط کے ساتھ ناپسندیدہ گروپس سے باہر نکلنے میں مدد دے گا

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ وٹس ایپ بیٹا انفو(WABetaInfo) کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے اور مستقبل میں اپ ڈیٹ کے لیے آئے گا

اس نئے فیچر کے ساتھ جب بھی کوئی صارف گروپ چھوڑے گا تو صرف گروپ ایڈمنز کو اس کی اطلاع دی جائے گی اور دوسرے صارفین کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا

اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا میں دیکھا گیا ہے، لیکن بہت زیادہ امکان ہے کہ بعد میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے بھی یہ فیچر پیش کیا جائے گا.

Tags:

DisgustGroupsocial mediaWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بچوں میں تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان: کھلونا بندوقوں پر پابندی کا مطالبہ

Next

اسلحے کا غیرمعمولی پھیلاؤ، امریکا بارود کا ڈھیر بن گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme