Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ورلڈکپ فٹبال: کچھ فٹبال کھلاڑی چہرے پر ماسک کیوں پہن رہے ہیں؟

By Akhtar Rasool
نومبر 27, 2022 2 Min Read
0

فٹبال بلا شبہ جسمانی طور پر بہت زیادہ مضبوطی کا متقاضی کھیل ہے

اگرچہ اس کا رگبی یا امریکن فٹبال جیسے دوسرے کھیلوں کی خوفناک نوعیت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن اس میں یقینی طور پر کھلاڑیوں کا خطرناک ٹکراؤ ہوتا رہتا ہے

عام طور پر، اس کھیل میں حصہ لینے والا ایک کھلاڑی ایک قابل شناخت جرسی پہنے، ساتھ شارٹس، شن گارڈز اور کلیٹس کا ایک جوڑا پہنے میدان میں اترتا ہے

لیکن ایسے کبھی کبھار کچھ فٹبال کھلاڑی ایک ماسک پہنتے ہیں جو اس کے چہرے کا کچھ حصہ ڈھانپتا ہے

جنوبی کوریا کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر سون ہیونگ من، اس جمعرات کو قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں یوروگوئے کے خلاف اپنے ملک کے پہلے میچ میں ایک سیاہ ماسک پہن کر کھیل رہے تھے۔ ماسک نے ان کے چہرے کے اوپر والے حصے کو ڈھانپ رکھا تھا

یہ ایک سپر ہیرو ماسک کی طرح لگتا ہے، جیسا کہ’دی انکریڈیبلز‘ میں پکسر استعمال کرتا ہے، لیکن یہ ماسک کوئی سپر پاور نہیں دیتا، بس اتنا کرتا ہے کہ آپ کھیل سکیں

جنوبی کورین اسٹرائیکر کی جانب سے اس پروٹیکشن کو استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یکم نومبر کو انگلش ٹوٹنہم ہاٹ سپورکلب، جہاں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کھیلتے ہیں، اور اولمپک ڈی مارسیلی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کانگو کے ڈفینڈر چنسل میبما سے ٹکرانے سے ان کی بائیں آنکھ کے ساکٹ کے نزدیک فریکچر ہو گیا تھا

تیس سالہ سون ہیونگ من کی 4 نومبر کو سرجری ہوئی اور پانچ دن بعد انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، حالانکہ کچھ لوگوں کو شک تھا کہ وہ کیسے ورلڈکپ میں حصہ لیں گے کیونکہ ان کے صحتیاب ہونے میں کم از کم مزید تین ہفتے لگنے تھے

ورلڈ کپ میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہر بچے کا خواب ہوتا ہے جیسا کہ میرا بھی تھا۔‘
انٹسا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ”ورلڈ کپ میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہر بچے کا خواب ہوتا ہے جیسا کہ میرا بھی تھا۔ میں کسی بھی قیمت پر یہ ورلڈکپ نہیں چھوڑ سکتا“

سون نے گزشتہ سیزن میں مشترکہ طور پر پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر کا گولڈن بوٹ جیتا تھا، لیکن ہاٹ سپور کے لیے تمام مقابلوں میں انیس گیمز میں پانچ گول کے ساتھ اس مہم میں دوبارہ میں آنے کی جدوجہد کی ہے

جنوبی کوریا کے اسٹرائیکر قطر 2022 میں ماسک پہنے ہوئے اکیلے کھلاڑی نہیں ہیں۔ بیلجیئم کے ڈفینڈر تھامس مینیئر کو بھی بدھ کے روز کینیڈا کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا

اکتیس سالہ میونیئر کے چہرے پر بھی ایک ہڈی کا فریکچر ہوا تھا۔ یہ واقعہ 19 اکتوبر کو بوروسیا ڈورٹمنڈ، ان کی ٹیم، اور ہینوور 96 کے درمیان ایک میچ میں پیش آیا تھا۔

Tags:

FIFA World CupFootballMaskQatar22
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

محمود اچکزئی کی پارٹی پی کے میپ میں پھوٹ پڑ گئی، اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے

Next

فٹبال کا گڑھ لیاری، جہاں کے باسیوں کی رگوں میں فٹبال کا عشق دوڑتا ہے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme