Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وفاقی کابینہ اجلاس؛ عوام سے زمین خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری

By Akhtar Rasool
نومبر 3, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں توانائی، کامرس اور دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے لوگوں سے زمینیں خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اظفر احسن کو چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی

اجلاس میں ونٹیج کار کی امپورٹ پر پابندی اٹھانے کی سمری بھی پیش کی گئی جسے ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔ جب کہ گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973ء کے رولز آف بزنس میں ترمیم اور جیمز اینڈ جیولری ڈیویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو کی منظوری کو موخر کردیا گیا

اجلاس میں کامرس، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں خالی اسامیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے جنرل پاور جنریشن کمپنی گدو اور فیسکو کے چیف ایگزیکٹو تعیناتی کی منظوری دی گئی جب کہ لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او کو اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ چار سال کے لیے پاکستان انجیئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کرتے ہوئے ای سی سی اور کابینہ کی لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جب کہ سیکٹر ای 12 اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بریگیڈیر (ر) شجاع الحسن کی بطور سی ای او پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ تعیناتی، شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور، پمز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی اور پیٹرولیم ڈیویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈز میں ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے

دوسری جانب حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر تیس بلز منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے حمایت کی درخواست بھی کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جن میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں، شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اتحادی جماعتوں کے ساتھ اس ملاقات میں مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی. وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا

اتحادی جماعتوں کو بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تیس عدد بلز پیش کیے جائیں گے، بلز کی منظوری میں اتحادی جماعتوں سے بھرپور حمایت کی بھی درخواست کی گئی

ملاقات سے متعلق اتحادی ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیا ہے۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا تمام اتحادی شریک رہے۔ طے کیا گیا ہے کہ قومی ایشوز پر مشترکہ موقف اپنایا جائے گا.

Tags:

Federal CabinetPrivate Land
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دس لاکھ پاکستانیوں کی سگریٹ چھڑانے کیلیے ملک گیر مہم کا آغاز

Next

آئی ایم ایف کا دباؤ، سبسڈی ختم، بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme