Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

آئی ایم ایف کا دباؤ، سبسڈی ختم، بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا

By Akhtar Rasool
نومبر 3, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا، بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کا اضافہ نومبر کے بلوں میں لگے گا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے گزشتہ روز 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کے مجوزہ اضافے پر غور و خوض کے لیے سماعت کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت نے بیس پاور ٹیرف میں 1.39 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی کے نرخ 16.8  ہوجائیں گے

تاہم حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ماہانہ 200  یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں، جب کہ باقی کیٹگریز کے لیے فی یونٹ 1.68 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے

نیپرا نے مارچ 2021ع میں بیس ٹیرف میں 3.35 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی تاہم اس وقت حکومت نے فی یونٹ 1.95 روپے اضافے کی اجازت دی تھی، بااقی رہ جانے والی 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ اب کیا جارہا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے یکم نومبر سے ہو گا

پاور ڈویژن کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کے تمام صارفین کے لیے اضافہ یکساں ہوتا ہے، تو پھر یہ اضافہ 1.39 روپے فی یونٹ ہوگا، جبکہ اگر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی جاتی تو پھر پاور ٹیرف میں فی یونٹ 1.68 روپے اضافہ کرنا ہوگا

سماعت کے دوران جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی سے محروم کیا جارہا ہے

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے اور نیپرا کے پاس اس پر فیصلہ لینے کا اختیار نہیں.

Tags:

ElectricityIMFSubsidies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وفاقی کابینہ اجلاس؛ عوام سے زمین خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری

Next

کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل کی ملزمہ گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme