Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بہت بڑا نقصان سامنے آگیا

By Akhtar Rasool
نومبر 4, 2022 2 Min Read
0

ایک حالیہ طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی سطح انتہائی کم ہو جانے پر انسان میں خطرناک موذی مرض ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس سے قبل از وقت موت بھی ہو سکتی ہے

آسٹریلوی ماہرین کی جانب سے کی گئی چودہ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی سطح کم ہونے سے انسانی خون میں پائے جانے والے کیمیل ’سیرم‘ کی کمی سے بھی کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں

ماہرین نے وسیع پیمانے پر کی گئی اس تحقیق کے لیے برطانیہ سے تین لاکھ سے زائد افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کیں اور چودہ سال تک ان کی صحت اور وٹامن ڈی کا جائزہ لیا اور پھر اس عرصے کے دوران ہلاک ہوجانے والے افراد کی موت کے اسباب کو بھی جانچا

طویل تحقیق کے دوران اٹھارہ ہزار سات سو افراد ہلاک ہو گئے اور تحقیق میں شامل افراد کی عمریں سینتیس سے پچھتر سال تک تھیں

ماہرین نے تحقیق کے دوران لوگوں کے بلڈ ٹیسٹس کرنے سمیت ان میں وٹامن ڈی کی کمی کی مقدار کا بھی خیال رکھا اور نتیجہ اخذ کیا کہ جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے، وہ دل کے امراض سمیت کینسر اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ہلاک ہونے والے افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث دیگر بیماریاں ہوئیں، جس وجہ سے وہ ممکنہ طور پر قبل از وقت چل بسے

اگرچہ ماہرین نے کہا کہ وٹامن ڈی کی قلت کا قبل از وقت موت سے تعلق دریافت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کو بھی بھربھرا کرنے سمیت دیگر ذہنی و جسمانی مسائل کا سبب بھی بنتی ہے

ماہرین نے کہا کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار نہ صرف قبل از وقت موت کے امکانات کو کم کر دیتی ہے بلکہ اس سے انسان کئی بیماریاں لاحق ہونے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

Tags:

VitaminVitamin D
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مہارت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

Next

سندھ مدرسۃ الاسلام: اسکول سے یونیورسٹی تک کا سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme