Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

وکلاء کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا، چیف جسٹس کے چیمبر میں توڑ پھوڑ

By Akhtar Rasool
فروری 8, 2021 4 Min Read
0

اسلام آباد ضلع کچہری میں تعمیر اپنے غیر قانونی چیمبرز گرانے پر وکلاء آپے سے باہر ہو گئے اور چیمبرز گرانے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا

انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی اور ان کے خلاف نعرے لگائے جس کے نتیجے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر منﷲ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے. اس موقع پر وکلا نے چیف جسٹس سے بدتمیزی بھی کی

اسلام آباد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکلا کے چیمبرز کو غیر قانونی قرار دے کر رات گئے گرا دیا۔ سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس نے کچہری میں بنے وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز مسمار کردیے۔

جس کےبعد آج بڑی تعداد میں وکلا اپنے چیمبرز گرانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوگئے۔ مشتعل وکلا چیف جسٹس بلاک میں بھی داخل ہوگئے، انہوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر منﷲ، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے  کے خلاف شدید نعرے بازی کی. جس کے نتیجے میں جسٹس اطہر منﷲ اپنے چیمبر میں محصور ہو کر رہ گئے۔ وکلا نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور ویڈیو بنانے پر لڑ پڑے

وکلا کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس اطہر منﷲ کے چیمبر اور سیشن جج طاہر محمود کے دفتر میں داخل ہوکر اندر بھی توڑ پھوڑ کی. صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلا کو بار روم میں بیٹھ کر بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیف جسٹس کے چیمبر سے ساتھیوں کو نکالیں تاکہ بات ہو سکے، اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کر ہمیں بتائیں

وکلا نے مطالبہ کیا کہ جو بات ہوگی اوپن ہوگی اور سب کے سامنے ہوگی۔ شدید ناخوش گوار صورتحال کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام عدالتوں نے کام بند کر دیا، داخلی دروازے بند کردیے گئے اور وکلا و سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا

ﺑﻌﺪﺍﺯﺍﮞ ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻭﮐﻼ ﺭﺍﮨﻨﻤﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺑﺎﺭ ﺭﻭﻡ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ. ﻣﺬﺍﮐﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻭﮐﻼ ﻧﮯ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻭﮐﻼ ﮐﻮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﭘﺮ ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﻭﮐﻼ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ، ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮐﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺁﺭﮈﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ، ﺁﭖ ﻟﻮﮒ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻮﻗﻒ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺣﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ

ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗُﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺁ ﮐﺮ ﺗﮭﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ، ﺟﺲ ﭘﺮ ﻭﮐﻼ ﻧﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ "ﺍﻏﻮﺍ” ﮨﻮﺋﮯ ہیں ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﺯﯾﺎﺏ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ، ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﻭﮐﻼ ﮐﻮ ﺗﮭﺎﻧﮧ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯾﭧ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ہے. جس کے بعد ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﮯ ﭨﯿﻠﯽ فون پر بات ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻭﮐﻼ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺍﺋﯿﻮﯾﭧ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ

ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺻﺪﺭ ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﺑﺎﺭ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺣﺴﯿﺐ ﻧﮯ ﻭﮐﻼ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﺎ ﺟﻮ ﺁﺝ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﻟﻮﮒ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﺎﻟﺒﺎﺕ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺣﻞ ﮐﺮﻭﺍﺅﮞ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮨﯽ ﺷﻮﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﮔﻠﮧ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺻﺪﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺣﺘﺠﺎﺟﯽ ﻭﮐﻼ ﻧﮯ ﻧﻌﺮﮮ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮈﯼ ﺳﯽ ﺣﻤﺰﮦ ﺷﻔﻘﺎﺕ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺑﻼﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ

ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﻗﺎﺋﺪ ﺍﻋﻈﻢ ﮨﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻭﮐﻼ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﭼﺎﺭ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﭼﯿﻤﺒﺮﺯ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺣﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﭘﮩﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﺳﯽ ﮈﯼ ﺍﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺣﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ ﭼﯿﻤﺒﺮﺯ ﮐﭽﮩﺮﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮔﺮﺍﻧﺎ ﺻﺮﻑ ﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮨﮯ ﺟﻮ ﭼﯿﻤﺒﺮﺯ ﻋﺪﺍﻟﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ

ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﻭﮐﻼ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﺍﻃﮩﺮ ﻣﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺗﻮﮌﺍ ﮔﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮈﭘﭩﯽ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﮐﺎ ﺩﻓﺘﺮ ﯾﺎ ﺗﮭﺎﻧﮧ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌﺍ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﻭﮨﺮﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮐﻼ ﮐﺎ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﮐﺎ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﺗﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺰﯾﺪ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ. ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮐﻼ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﮐﻮ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﺣﻞ ﮨﻮ ﮔﺎ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺟﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ

ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯿﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮈﭘﭩﯽ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﻏﻠﻂ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮔﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﻭﮦ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﮔﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ، ﺁﭖ ﺁ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﺗﻮ ﺳﮩﯽ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﮐﺎ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﮟ، ﯾﮧ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺗﻨﺰﺍﻧﯿﮧ نے ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﯾﮑﺴﯿﻦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ کر دیا

Next

جی ڈی اے کے متعدد رہنماؤں کی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme