Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

وہ غذائیں، جو ذہنی دباؤ کو بڑھانے کی وجہ بنتی ہیں

By Akhtar Rasool
مارچ 1, 2023 2 Min Read
0

دباؤ کے منفی اثرات اپنی جگہ لیکن یہ ہمارے لیے کہیں نہ کہیں مفید بھی ہوتا ہے۔ ہم روز صبح کسی کام کے دباؤ کی وجہ سے اٹھتے ہیں، جس سے ہمیں ایک جذبہ ملتا ہے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ مستقل طور پر رہنے والا دباؤ ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصاندہ ہوتا ہے

این ڈی ٹی وی کے مطابق ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہماری غذا پر بھی اثر پڑتا ہے، جس سے ہماری نشوونما کی ضروریات بھی تبدیل ہو جاتی ہیں

ذہنی دباؤ کے دوران ہمارے کھانے کی ترجیحات بھی تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ہم میٹھے اور غیر روایتی کھانے زیادہ کھانا شروع کر دیتے ہیں

کھانا پکانے کے لیے ہمت اور وقت کی کمی کی وجہ سے ہم پکے پکائے کھانوں پر انحصار کرتے ہیں، جس کی وجہ ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے

ماہر غذائیات ڈاکٹر لونیت بترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایسے کھانوں کے بارے میں بتایا ہے، جو ذہنی دباؤ کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں

ان کے مطابق زیادہ میٹھے والے کھانے ہماری بے چینی میں اضافہ کرتے ہیں۔ کیک اور پیسٹری جیسے کھانوں کی وجہ سے بلڈ شوگر بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جسم میں توانائی زیادہ یا کم ہو سکتی ہے۔ جب بلڈ شوگر بالکل گر جاتا ہے تو ہمارا موڈ خراب ہو جاتا ہے اور بے چینی بڑھ جاتی ہے

چینی کے مقابلے میں آرٹیفیشل سویٹنرز (مصنوعی مٹھاس) کو ترجیح دی جاتی ہے، تاہم مصنوعی میٹھے سے بھی ہمارے جسم میں سوزش اور دباؤ بڑھ سکتا ہے

کیفین کا زیادہ استعمال بھی ہمارے جسم میں موجود ایڈرنل گلینڈز کو ضرورت سے زیادہ بڑھا دیتا ہے، جس کی وجہ دماغی اعصاب میں حرکت پیدا ہوتی ہے

ماہرین کے مطابق کیفین بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو بڑھاتی ہے، جس کی وجہ سے بے چینی پیدا ہوتی ہے

ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس یعنی بیکری اور میدے کے کھانے ہمارے جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور جسم کو ضرورت سے زیادہ شوگر پہنچاتے ہیں، جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے

تلے ہوئے کھانوں میں ٹرانس فیٹ یعنی چربی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ جب جسم میں سوزش پیدا ہوتی ہے تو ذہنی دباؤ کا لیول بڑھ جاتا ہے۔

Tags:

10 foods that will reduce your stressanti stress foodsbest foods for stressfoods for stressfoods for stress relieffoods that help depressionfoods that increase stressfoods that reduce anxietyfoods that reduce stressfoods to reduce stressfoods to relieve stresshow to reduce stresshow to relieve stressreduce stressstressstress eatingstress reducing foodsstress reliefstress relief foodsstress relieving foods
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل ڈالنے والے ممالک میں بھارت ایک بار پھر سرِفہرست

Next

پائلٹ کا انوکھا اقدام، مسافروں کو ناردرن لائٹس دکھانے کے لیے جہاز گھما دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme