Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ویکسین نا لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق نیا حکمنامہ جاری

By Akhtar Rasool
ستمبر 25, 2021 2 Min Read
0

کراچی : اعلیٰ افسران کی جانب سے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پر عوام کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمات قائم کرنے سے روک دیا گیا ہے

افسران نے تھانیداروں کو ہدایت کی ہے کہ راہ چلتے شہریوں کے خلاف ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر مقدمہ درج نہ کریں. کارروائیاں شادی ہالوں، ہوٹلوں اور تفریحی مقامات تک محدود رکھی جائیں ۔ عام شہریوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے احکامات میں تبدیلی کی گئی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے احکامات کے تحت پوليس نے شہریوں کے پاس ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر شہر بھر میں 18 مقدمات درج کرکے 33 افراد کو گرفتار کیا  تھا

احکامات ملنے کے بعد جمعرات کو آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سندھ پولیس کو حکم دیا تھا کہ شہریوں کے ویکسینیشن کارڈز چیک کیے جائیں اور پیش نہ کیے جانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، یہ حکم ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور جمعرات کی شب سے جمعہ تک 18 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ 33 افراد کو گرفتار کیا گیا

شہر میں پہلا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں جمعرات کی شب دس بجے 793/21 درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب خالد اور حبیب الرحمٰن نامی دو شہری پیدل جارہے تھے، پولیس اہلکاروں نے جب ان سے ویکسین کارڈ طلب کیا تو وہ پیش نہ کر سکے، جس پر انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

اسی طرح دوسرا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں ایک ہوٹل کے ملازم محمد نعیم سے کارڈ طلب کیا گیا، تو وہ بھی پیش نہ کر سکا، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 885/21 درج کرلیا

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوٹلوں پر بیٹھے نوجوان، نوعمر لڑکے اور راہ چلتے شہریوں کو پولیس نے اٹھا کر حوالات میں بند کردیا اور تھانوں کے باہر رش لگا رہا، اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر پولیس نے مبینہ طور پر رقم لے کر شہریوں کو چھوڑا.

Tags:

CertificateCorona CertificateNon VaccinatedSindh Police
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لکڑ پتھر ہضم.. قصہ ایک کاروباری مقدمے کا!

Next

تئیس ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشان!!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme