Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے کون کون سی پابندیاں عائد ہونگی؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 1, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل صرف بیس فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے، ایسے میں یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے افراد پر متعدد پابندیوں کا آغاز ہو گیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے مطابق یکم اکتوبر سے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو طلبا اور اسکولوں سے متعلق سامان کی نقل و حمل کے کاروبار میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی

اسی طرح مکمل ویکسینشن نہ کروانے والے افراد کو شاپنگ مالز میں داخلے اور کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

مزید برآں ویکسینشن نہ کروانے والے افراد کو ملکی اور بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ پابندی اندرون اور بیرون ملک جانے والے دونوں طرح کے مسافروں کے لیے ہوگی

تاہم ٹرینوں اور بسوں میں سفر کرنے کا اہل بننے کے لیے لوگوں کو 15 اکتوبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانی ہونگی، اسی طرح 15 اکتوبر کے بعد صرف مکمل طور پر ویکسینیٹڈ افراد کو شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی

وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ ویکسین دستیاب تھی اور ملک میں ہزاروں ویکسینیشن سینٹرز کھولے گئے تھے، لہٰذا لوگوں کو ویکسین لگوائے بغیر رہ کر دوسروں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

دوسری جانب وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین والے مسافروں کو ہی اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کی اجازت ہوگی

دریں اثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کے اندر اور باہر فضائی سفر کے بارے میں کووڈ 19 ویکسینیشن کی نئی ہدایات جاری کی ہیں

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے غیر ویکسینیٹڈ پاکستانی افراد کو یکم نومبر تک اندرونِ ملک فضائی سفر کی اجازت ہوگی، جزوی ویکسینیشن کی ضرورت ان پر یکم نومبر سے اور مکمل ویکسینیشن کی شرط یکم دسمبر سے لاگو ہوگی

تاہم 18 سال سے کم عمر کے غیر ملکی یا غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویکسینیشن کی شرط کے بغیر پاکستان کے اندر سفر کی اجازت ہوگی

وہ مسافر جنہیں ویکسین نہ لگوانے کا مشورہ دیا ہے، کسی مستند ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ لینے کے بعد انہیں بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرونِ ملک پرواز اور سفر کرنے کی اجازت ہوگی

علاوہ ازیں تمام غیر ملکی یا غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز جنہوں نے یکم اکتوبر سے پہلے پاکستان کا سفر کیا ہے انہیں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اندرون ملک فضائی سفر جاری رکھنے کی اجازت ہوگی

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے مطابق تمام صوبوں میں ڈینگی وائرس کے ہزاروں تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

ایک بیان میں پی ایم اے نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ یہ وبا بن سکتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کمزور نظامِ صحت ایک اور بیماری کے پھیلاؤ کا دباؤ نہیں اٹھا سکتا لہٰذا حکومت کو فوری طور پر ڈینگی بخار پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں.

Tags:

CAACorona VaccinationCovid VaccineNCOCNCOC PakistanPMA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں  

Next

عمران خان  آئی ایم ایف کو ”ایبسلوٹلی ناٹ“ کب کہیں گے؟ حافظ حمد اللّٰہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme