Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ٹماٹر کی درآمد بند اور پیاز کی برآمد کھولی جائے، سندھ کا وفاق سے مطالبہ

By Akhtar Rasool
جنوری 14, 2021 2 Min Read
0

سندھ حکومت نے خط لکھ کر وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹرکی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد کے لئے اقدامات شروع کیے جائیں

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کی پیداوار میں صوبہ سندھ پہلے نمبر پر ہے، صوبہ بھر میں پیاز اور ٹماٹرکی فصلوں کی چنائی شروع ہو چکی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ سندھ میں اس سال پیاز اور ٹماٹر کی بہت اچھی پیداوار متوقع ہے، ٹماٹر کی درآمد اور پیاز کی برآمد نہ ہونے کی وجہ سے ان اجناس کی قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، لہٰذا کسان اپنی پیداوار کی مناسب قیمت وصول نہیں کر رہے ہیں

خط میں وفاق پر واضح کیا گیا ہے کہ کسان ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگانے کے لئے سندھ بھر کے کئی شہروں میں احتجاج بھی کر چکے ہیں

وزیر زراعت اسماعیل راہو اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال 57 ہزار 900 ہیکٹر رقبے پر پیاز کی کاشت ہوئی تھی، جس سے 7 لاکھ 82 ہزار 140 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی ہے، جب کہ رواں سال 58 ہزار 200 ہیکٹر پر پیاز کی فصل کاشت کی گئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال 22 ہزار 542 ہیکٹر پر ٹماٹر کی کاشت کی گئی تھی، جس سے ایک لاکھ 64 ہزار 658 میٹرک ٹن ٹماٹر پیدا ہواتھا۔ رواں سال ٹماٹر کی فصل کی کاشت 30,000 ہیکٹر پر کی گئی ہے

اسماعیل راہو نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومتی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے مقامی کسانوں کو ان کی فصل کی لاگت بھی نہیں مل رہی۔ ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جب کہ وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سیکورٹی پیاز برآمد کرنے کی اجازت دے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﭘﯿﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﯽ قیمتیں ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﻤﺮﯼ بھیجنے کی خبروں کی حقیقت کیا ہے

Next

کورونا کے بارے میں اپنی نئی پیشگوئی میں بل گیٹس نے پھر خبردار کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme