Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2022 3 Min Read
0

ٹوئٹر اپنے شناخت شدہ صارفین کو نیلے رنگ کا ایک چیک مارک دیتی ہے۔ لیکن ‘بلیوٹک’ والے ایسے صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی یہ کمپنی اس کے لیے اب ان سے ماہانہ بھاری فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

مائکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ان سے ہر ماہ ایک مقررہ فیس لینے پر غور کر رہے ہیں

ٹوئٹر کے انتظامی امور سے واقف دو عہدیداروں نے اتوار کے روز بتایا کہ صارفین کو اس کے لیے ماہانہ 4.99 ڈالر ادا کرنے ہوں گے، بصورت دیگر وہ اپنے ’تصدیق شدہ‘ بیجز یا بلیو ٹک سے محروم ہو جائیں گے

ایلون مسک نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ ٹوئٹر اپنے صارفین کے ویریفیکیشن کے عمل پر نظر ثانی کرے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی دنیا کے دولت مند ترین شخص مسک نے دنیا میں سب سے زیادہ با اثر سمجھے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خرید لیا ہے

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا ”تصدیق کے پورے عمل کو ابھی بہتر بنایا جا رہا ہے“

ٹوئٹر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجویز یا پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو ٹوئٹر کے تصدیق شدہ بیجز حاصل کرنے کے لیے ماہانہ 4.99 ڈالر ادا کرنے ہوں گے، بصورت دیگر وہ اپنے بلیو ٹک سے محروم کر دیے جائیں گے

گوکہ ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق اس منصوبے کو فی الحال ختم بھی کیا جا سکتا ہے لیکن یہ بات تقریباً طے ہے کہ ویریفیکیشن اب ٹوئٹر بلیو کا حصہ بن جائے گا

یاد رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو گزشتہ برس جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت صارف ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر ’پریمیم خصوصیات تک رسائی‘ حاصل کر سکتا ہے، جس میں ٹوئٹس میں ترمیم کرنے کی گنجائش بھی شامل ہے

ٹوئٹس میں ترمیم کرنے کا فیچر بھی اس ماہ کے اوائل میں دستیاب کرایا گیا تھا، جب ایلون مسک نے اپریل میں ٹویٹر پول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لاکھوں مداحوں سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ’ایڈٹ بٹن‘ چاہتے ہیں۔ 70 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اس کے حق میں جواب دیا تھا

جان کروس نامی ایک فوٹوگرافر نے ایلون مسک کو ٹیگ کرکے شکایت کی کہ بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باوجود ٹوئٹر چار سے پانچ مرتبہ ان کے اکاؤنٹ کی ویریفکیشن سے انکار کر چکا ہے

جان کروس نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا وہ اکاؤنٹس کی تصدیق میں ان کی کوئی مدد کر سکتے ہیں، جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ طریقہ کار کو تبدیل کر رہے ہیں

امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’دا ورج‘ نے اتوار کے روز ٹوئٹر کے انتظامی امور سے واقف ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ٹوئٹر کی سائٹ پر جانے کے بعد لاگ آوٹ ہونے والے صارفین کو ایکسپلورر پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے، جو ٹرینڈنگ ٹوئٹس دکھاتا ہے

’دا ورج‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ گوکہ پہلے مرحلے میں صارفین سے بلیو ٹک کے لیے 4.99 ڈالر لیے جائیں گے لیکن بعد میں اسے بڑھا کر 19.99 ڈالر ماہانہ کر دیا جائے گا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین سے اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہیں اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چوالیس ارب ڈالر کے بدلے میں ٹوئٹر کو اپنے کنٹرول میں لینے کے فوراً بعد ہی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او بھارتی نژاد پراگ اگروال، قانونی شعبے کی سربراہ وجے گڈے اور چیف فائنانشیل افسر نیل سیگال کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا

ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو ’آزاد‘ جگہ بنانا چاہتے ہیں اور انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

Tags:

Blue TikChargesTweeter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یہ فلم کئی بار دیکھی ہے

Next

طالبان نے بھارت کے ساتھ فضائی راہداری دوبارہ فعال کر دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme