Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے انسٹاگرام پر ٹیکسٹ پوسٹ سمیت متعدد فیچرز متعارف

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2022 3 Min Read
0

ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے فیسبک نے اپنی زیرِ ملکیت سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ٹیکسٹ پوسٹ شیئر کرنے سمیت گروپ چیٹس کے علاوہ چند فیچر متعارف کرا دیے ہیں

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹوئٹر کے نئے مالک کے بعد فیسبک ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلیکیشن یا پھر انسٹاگرام پر نئے فیچرز متعارف کرائے گا

اور اب فیسبک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے انسٹاگرام پر متعدد فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن میں سے سب سے اہم ٹیکسٹ پوسٹ فیچر ہے، جو کہ ٹوئٹر سے ملتا جلتا ہے

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ٹیکسٹ پوسٹ‘ کے ذریعے انسٹاگرام صارفین ساٹھ الفاظ پر مشتمل کوئی بھی پوسٹ کر سکیں گے

یہ پہلی بار ہوگا کہ انسٹاگرام پر وڈیو یا تصویر کے بغیر الفاظ کی پوسٹ شیئر ہوگی

اگرچہ مذکورہ فیچر کو ٹوئٹر سے ملتا جلتا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یہ ٹوئٹ کی طرح کام نہیں کرے گا بلکہ یہ انسٹاگرام یا فیسبک کی اسٹوریز کی طرح ہی کام کرے گا

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ٹیکسٹ پوسٹ کو پبلک پوسٹ کے طور پر شیئر نہیں کر سکیں گے بلکہ ان کی پوسٹ صرف ان افراد کو ہی نظر آئے گی، جنہوں نے صارف کو اور صارف نے ان کو فالو کر رکھا ہوگا

اسی طرح مذکورہ فیچر کے تحت ٹیکسٹ پوسٹ انسٹاگرام کے مین پیج پر نظر نہیں آئے گی بلکہ وہ اسٹوری کی طرح انباکس کے اوپر صارف کے ان فالوورز کو نظر آئے گی، جنہیں خود صارف نے بھی فالو کر رکھا ہوگا

یوں مذکورہ پوسٹ انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح چوبیس گھنٹے کے دوران خود بخود غائب ہوجائے گی

جب کہ ٹوئٹر پر صارفین کو ٹوئٹ کرنے کی آزادی ہوتی ہے اور ان کی ٹوئٹ پروفائل پیج پر نظر آتی ہے اور وہ ہر کسی کو دکھائی دیتی ہے

مذکورہ فیچر کے علاوہ انسٹاگرام نے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’گروپ پروفائل‘ کا نام دیا گیا ہے

یہ فیچر ایک طرح سے فیسبک گروپس کی طرح ہوگا، یعنی انسٹاگرام پر ہی ایک گروپ بنایا جائے گا، جس میں گروپ بنانے والا اور اس کے چند دیگر دوست چیزیں شیئر کر سکیں گے

گروپ پروفائل میں شیئر کی جانے والی چیزیں صرف ان افراد کو ہی نظر آئیں گی جو اس گروپ کا حصہ ہوں گے، جبکہ پوسٹس صارفین کے پروفائل پر بھی پوسٹ نہیں ہوگی بلکہ گروپ پروفائل کا ایک الگ پروفائل بن جائے گا، جہاں تمام پوسٹس نظر آئیں گی

علاوہ ازیں انسٹاگرام پر ’کینڈڈ‘ نامی اسٹوریز شیئرنگ کا نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت متعدد صارفین گروپ کی شکل میں اسٹوریز شیئر کر سکیں گے، تاہم اس فیچر کے تحت صرف تصاویر یا وڈیوز ہی شیئر کی جا سکیں گی

اسی طرح انسٹاگرام نے Collaborative Collections کا فیچر بھی پیش کیا ہے، جس کے تحت متعدد صارفین انسٹاگرام پر نظر آنے والی وڈیوز اور تصاویر سمیت پوسٹس کو ایک جگہ پر مشترکہ طور پر محفوظ کر کے دیکھ سکیں گے

اگرچہ انسٹاگرام نے مذکورہ فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ فیچرز پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوں گے

فوری طور پر ان فیچرز پر امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

Tags:

how to create instagram carousel posthow to do a carousel on instagramhow to grow on instagramhow to grow on instagram 2021how to grow on instagram in 2021how to grow on instagram organicallyhow to post high quality photos on instagramhow to post on reddithow to use instagram stories featuresinstagram update new features 2021introduction to text analytics with rtext analyticstext analytics with rtext analytics with r programming
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جاز اور ہواوے کے تعاون سے پاکستان کی پہلی ’فائیو جی انوویشن لیب‘ قائم

Next

اب واٹس ایپ وڈیو کالنگ میں 32 افراد کو شامل کرنا ممکن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme