Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ٹیلی نار موبائل کمپنی کو پی ٹی سی ایل نے خرید لیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 14, 2023 2 Min Read
0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے سو فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے

یاد رہے کہ ٹیلی نار پاکستان نے کاروبار کرنے کی بڑھتی ہوئی لاگت کے درمیان گزشتہ سال سے ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے سو فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، سو فیصد حصص کی خریداری ایک سو آٹھ ارب روپے میں ہوگی

ٹیلی نار خریدنے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بن جائے گا

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ تعاون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین اسٹریٹجک ہم آہنگی ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی، کیونکہ اس معاہدے سے حقیقی فائدہ ہمارے صارفین کو ہی ہوگا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار دونوں کے پاس مضبوط اور باصلاحیت ٹیمیں موجود ہیں جو دونوں کمپنیوں کی بہترین خوبیوں کو اپناتے ہوئے معیاری خدمات کی فراہمی اور مل جل کر کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیں گی

دوسری جانب ای اینڈ کے گروپ سی ای او حاتم ڈویدار کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار پاکستان کا حصول مارکیٹ کے استحکام کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جو ہمیں پاکستان میں مستقبل کے جدید نیٹ ورک کے قیام میں مدد دے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کو ترقی دینے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے جس سے ہم اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو اضافی فوائد پہنچا سکیں گے

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا تاریخی ٹیلی کام نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں، جہاں مربوط جدت طرازی اور کنیکٹیوٹی کے ذریعے صارفین اور تمام لوگوں کی بہتر خدمت اور مستقبل میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کی رفتار بڑھانے کے مواقع پیدا کیے جا سکیں

اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کے عوام کو رابطے کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مل کر پاکستان کی ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن میں کردار ادا کریں گے، ’اس معاہدے سے ایک خوشحال اور ڈیجیٹل طور پر مربوط قوم کی تعمیر اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے قومی علمبردار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے۔‘

اعلامیے کے مطابق فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا جو ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔

Tags:

free telenor pakistanPakistanTelenortelenor 4gtelenor 5g in pakistantelenor ceo pakistantelenor company in pakistantelenor going from pakistantelenor kab pakistan ayatelenor leaving pakistantelenor news pakistantelenor off in pakistantelenor pakistantelenor pakistan (business operation)telenor pakistan ceotelenor pakistan head officetelenor pakistan historytelenor pakistan jobstelenor pakistan live updatetelenor pakistan news
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔۔

Next

سائفر کیس میں فردِ جرم: عمران خان نے جج سے کیا کہا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme