Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ٹیکس ریکوری کے لیے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار بحال

By Akhtar Rasool
اکتوبر 12, 2021 2 Min Read
0

کراچی : ایف بی آر نے ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس دہندگان سے واجبات کی ریکوری کے لیے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کر دیئے ہیں

ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمشنز کے لیے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے چوبیس گھنٹے قبل متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی شرط بھی واپس لے لی ہے

دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں، جس میں ایف بی آر نے تمام دفاتر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پانچ مئی 2019ع اور دس اکتوبر 2019ع کو لکھے جانے والے لیٹرز میں ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے چوبیس گھنٹے پہلے متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی ہدایات واپس لے لی گئی ہیں

ایف بی آر کے مطابق اب فیلڈ فارمشنز و ٹیکس حکام کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ع کی سیکشن 140 کے تحت حاصل اختیارات بحال کردیئے گئے ہیں

اسی طرح سیلز ٹیکس میں بھی دو اپریل 2020ع کو جاری کردہ ایس آر او نمبری 274(I)/2020 کے تحت حاصل اختیارات اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی سیکشن 48 کے تحت حاصل اختیارات معمول کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ صنعت کار و تاجر برادری کے مطالبے پر مذکورہ لیٹرز کے ذریعے ایف بی آر کی فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی ٹیکس افسر کو یا فیلڈ فارمشنز کو کسی بھی ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا ہوں گے تو اس کے لیے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے چوبیس گھنٹے قبل متعلقہ ٹیکس دہندہ آفس کے سی ای او، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنا ہوگا

اسی طرح بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے منظوری لینا بھی لازمی تھی ، مگر اب یہ ہدایات واپس لے لی گئی ہیں۔ اب فیلڈ فارمشنز مروجہ قانون میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے معمول کے مطابق ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر سکیں گے تاکہ ان سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کی جاسکے

اب متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کسی بھی ٹیکس دہندہ کو نوٹس جاری کر سکے گا اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرسکے گا، اسی طرح ٹیکس واجبات کی ریکوری بھی بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکلوا کر کی جاسکے گی.

Tags:

Account FreezingFBR PakistanTax Revenue
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملیر ایکسپریس وے: ملیر کی ترقی یا تباہی کا منصوبہ

Next

گٹکے کی فروخت میں پولیس افسران ملوث ہیں، عدالت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme