Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹی20 سیریز 1۔2 سے انگلینڈ کے نام,پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست

By Akhtar Rasool
جولائی 21, 2021 2 Min Read
0

پاکستان نے مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن کپتان بابراعظم مزاحمت کرتے نظر آئے اور 13 گیندوں پر صرف 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، رضوان نے 57 گیندوں پر تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے چار اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو جیسن روئے کی جارحانہ اننگز کی بدولت انگلش اوپنرز نے 8 اوورز میں 67 رنز بنا کر فتح کی بنیاد رکھی، جوز بٹلر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 22 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

روئے نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 36 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس مرحلے پر پاکستانی باؤلرز اپنی عمدہ باؤلنگ سے قومی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے اور عماد وسیم نے جونی بیئراسٹو جبکہ حفیظ نے گزشتہ میچ کے ہیرو معین علی کو چلتا کردیا۔

ڈیوڈ ملان کا ساتھ دینے کپتان اوئن مورگن آئے لیکن دونوں کھلاڑیوں کو رنز بنانے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کی وجہ سے درکار رن ریٹ بڑھتا گیا۔

آخری چار اوورز میں انگلینڈ کو فتح کے لیے 40 رنز درکار تھے لیکن مورگن نے پہلے حفیظ کے اوورز میں دو چوکے اور پھر حسن علی کو دو چھکے رسید کر کے بازی اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دی۔

میچ کے 19ویں اوور میں حفیظ نے ایک چھکا کھانے کے باوجود ڈیوڈ ملان اور لیام لیونگسٹن کی وکٹیں حاصل کر لیں لیکن تب تک میچ ہاتھ سے نکل چکا تھا اور میزبان ٹیم کو میچ کے آخری اوور میں فتح کے لیے صرف چھ رنز درکار تھے۔

آخری اوور میں حسن علی پہلی ہی گیند پر مورگن کا کیچ نہ تھام سکے اور دو رنز بھی دے بیٹھے لیکن اگلی گیند پر انہیں چلتا بھی کردیا جس کے میچ ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز شکل اختیار کر گیا.

آخری چار گیندوں پر انگلینڈ کو چار رنز درکار تھے لیکن انگلینڈ کی جانب سے 20ویں اوور میں بہترین باؤلنگ کرنے والے کرس جارڈن نے اس مرتبہ اپنے شائقین کو مایوس نہ کیا اور لگاتار دو گیندوں پر دو، دو رنز لے کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا.

جیسن روئے کو جارحانہ بیٹنگ پر مچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لیام لیونگسٹن کے نام رہا.

 

Tags:

2021EnglandPakistanT20
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عبیدﷲ سندھی، تاجِ برطانیہ اور مزاحمت (دوسری قسط)

Next

ٹوکیواولمپک برازیل کوفٹبال کے سخت حریفوں کا سامنا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme