Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے کیوریٹر کو سٹے بازوں نے قتل کیا ؟

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2021 2 Min Read
0

کراچی : ابوظہبی میں گزشتہ روز بھارتی کیوریٹر کی موت کے بعد مختلف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں

موہن سنگھ اتوار کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے چند گھنٹے قبل اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ ایسے وقت، موقع اور مقام پر یوں شیخ زید اسٹیڈیم کے کیوریٹر کی اچانک موت نے ایک ہلچل پیدا کر دی ہے اور مختلف شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے

واضح رہے کہ یہی وہ میچ تھا، جس میں افغانستان کی شکست کے باعث بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان سب سے اہم میچ نے موہن سنگھ کی موت کو ایک معمہ بنا دیا. خودکشی اور قتل سے لے کر نوجوان موہن کی فطری موت تک کی افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں

موہن سنگھ کا تعلق بھارتی شہر موہالی سے تھا اور انہوں نے 2004ع میں متحدہ عرب امارات جانے سے قبل انڈین کرکٹ بورڈ کے سابق چیف کیوریٹر دلجیت سنگھ کے ساتھ بڑے پیمانے پر کام کیا

مختلف بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس اور کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق موہن نے 1994 سے 2004 تک موہالی کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم موہالی میں کام کیا، پہلے گراؤنڈ سپروائزر کے طور پر، جس نے کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے ٹینس اور تیراکی سمیت متعدد کھیلوں میں کوچ کی مدد کی

اگرچہ ان کی موت کی وجہ نامعلوم ہے اور مبینہ طور پر تحقیقات جاری ہیں، لیکن بہت سے سوشل میڈیا پوسٹس سے اس نظریے کو بھی تقویت ملی ہے کہ موہن سنگھ نے بھارتی سٹے بازوں اور قمار مافیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے تیز رفتار بولنگ کے حملے کو بے اثر کرنے کے لیے خشک پچ تیار کرنے سے انکار کیا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹہ باز مافیا نے موہن سنگھ پر ایسی پچ تیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جو افغانستان کے اسپنرز کی مدد کر سکے. موہن نے اس دباؤ کے بعد خودکشی کر لی یا پھر انکار پر انہیں قتل کر دیا گیا

مشہور کرکٹ ویب سائٹ "Cricwik.net” نے کہا کہ یہ واقعہ کھیل شروع ہونے سے پہلے ہوا اور آج کے جاری تصادم کی پچ بھی سنگھ نے بنائی

ممکن ہے موہن سنگھ کی موت فطری ہو، لیکن بظاہر نوجوان موہن کو ایسی کوئی طبی پیچیدگی لاحق نہیں تھی. یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہو، لیکن خودکشی کی وجہ کیا ہو سکتی اور اگر انہیں قتل کیا گیا، تو قتل کے پیچھے کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا. یہی وہ سوالات ہیں، جو موہن اپنی اس پراسرار موت کے پیچھے چھوڑ گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیک ہونے والی وہ خبر جو بھارتی ٹیم کے زوال کی وجہ بنی!

Next

پانی پینے کا مگ، جو ایئرکنڈیشنر بھی ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme